وہ رشتہ جو باعث درد بن جائے اسے چھوڑ دینا چاہیئے، یاسرہ رضوی
اداکارہ یاسرہ رضوی کا شوہر سے رشتہ زیادہ دیر چل سکے گا یا نہیں؟ فلمی دنیا اور عوامی سطح پر چہ مگوئیاں عروج پر پہنچ گئیں۔
پاکستان ڈرامہ آرٹسٹ ومعروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے فوٹو اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والی سب سے مقبول ترین ایپ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔
اپنی پوسٹ میں یاسرہ رضوی نے لکھا ہے کہ اگر آپ موقع پرست ہیں جس میں دیانت اور خلوص کی کمی ہے تو براہ کرم مجھ سے دور رہیں۔ اگر آپ یہ نہیں سنبھال سکتے کہ اصل میں کیا محسوس ہوتا ہے جیسے میں یقینی طور پر آپ کی چائے کا کپ نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیئے
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکہ: کم از کم 12 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ کا واحد محرک کامیابی اور پیسہ ہے تو ہم دوست نہیں ہو سکتے اور پھر آپ مجھے بہت مشکل اور ناقابل برداشت پائیں گے اور آپ کے چھوٹے چھوٹے جعلی وجود کے بارے میں کچھ کہے بغیر آپ کے جھوٹ سے دور چلی جاؤں گی لیکن یہ جان لیں کہ مجھے آپ کی ہمت سے نفرت ہے اور مجھے معلوم ہوگا کہ آپ واقعی میرے دل میں ہمیشہ کے لئے کون ہیں جو صرف میرا دل توڑ دے گا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی پوسٹ کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یاسرہ رضوی کی شوہر سے ناچاقی بڑھنے لگی ہے اور اب تو نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ فلمی دنیا اور عوامی سطح پر بھی ڈراما پروڈیوسر عبدالہادی خان سے اداکارہ یاسرہ رضوی کا رشتہ اب مزید آگے چل سکے گا یا نہیں کے حوالے سے سرگوشیاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔