آریان کی رہائی کے بعد شاہ رخ خان دوبارہ جلوہ گر ہوگئے

ہنڈائی کمپنی کی تقریب میں شاہ رخ خان نے ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل، مداح خوش ہوگئے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد سے میڈیا سے غائب تھے لیکن حال ہی میں وہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہنڈائی کی ایک تقریب میں کیمرے کے سامنے نمودار ہوئے۔

بدھ کے دن ہنڈائی نے اپنے نئے برینڈ ایمبیسڈرز کا اعلان کیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں، شاہ رخ خان کو مبارک باد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

منشیات کیس، آریان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں، ممبئی ہائیکورٹ

کیا آریان خان کنگ خان کے فلمی کریئرکو لے ڈوبےگا ؟

شاہ رخ  نے ٹی شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی ہے اور ان کے بڑے بال بندھے ہوئے ہیں، یہ واضح نہیں کہ یہ ویڈیو پہلے سے ریکارڈ کی گئی تھی یا انہوں نے تقریب سے براہ راست خطاب کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by JABRA FAN CLUB (@jabra_fan_club)

ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی، بہت سے افراد نے شاہ رخ خان کو دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد خوش آمدید کہا۔

اطلاعات ہیں کہ شاہ رخ خان اپنی فلم پر دوبارہ کام شروع کرنے والے ہیں جسے آریان کے گرفتار ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

گو کہ ابھی تک انہوں نے اپنی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن اتنا معلوم ہوا ہے کہ فلم کا نام ‘پٹھان’ ہے جو کہ یش راج بینرز تلے بنائی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر