این آئی وی ڈی کے ملازمین کی اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال
پیرامیڈیکل اسٹاف کا کہنا ہےکہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے، میرٹ پر ترقیاں دی جائیں اور تمام ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دئیے جائیں۔
قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی وی ڈی) کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں قائم قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ملازمین نے وارڈز اور دیگر شعبوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا ہے۔
این آئی وی ڈی کے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیئے جائیں گے ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا ویکسین لگانے کیلیے میری لاش پر سے گزرنا ہوگا، سارہ پالن
بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی ہار، وزیراعظم نے اپنے ہی وزراء کی نفی کردی
دوسری جانب عملے کی ہڑتال اور احتجاج کی وجہ سے دل کی بیماری میں مبتلا مریض و تیماردار شدید پریشان میں مبتلا ہو گئےہیں۔
ملازمین کا مطالبات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ گزشتہ 14 ماہ سے رکا ہوا کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس فوری طور پر دیا جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے، میرٹ پر ترقیاں دی جائیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تمام ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کارڈ دئیے جائیں۔
این آئی وی ڈی کے ورکرز اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جب پر مطالبات درج ہیں۔
ورکرز احتجاج کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ۔ احتجاج کی وجہ سے جناح اسپتال کو جانے والے پل پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔
احتجاجی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے ہم صرف انصاف کے طلب گار ہیں ، جو ہمارے مطالبے ہیں وہ جائز ہیں ہم چاہتے ہیں کہ حکام ان کو تسلیم کرتے ہوئے ہمارے ساتھ انصاف کرے۔









