میرے خلاف ویڈیو اسکینڈل پری پلان تیار کیا گیا، خوشبو خان
اداکارہ کا کہنا ہے جنہوں نے میرے خلاف الزامات لگائے ہیں ان پر پہلے سے کئی قسم کے مقدمات درج ہیں۔
پاکستان شوبز اور تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو خان کا کہنا ہے مجھے بدنام کرنے کے لیے میرے خلاف ویڈیو اسکینڈل پری پلان تیار گیا تھا۔
فحش ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آئی ہوئی اداکارہ خوشبو خان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی صفائی میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کے سامنے ہوں ، میرے خلاف کوئی ثبوت ہیں سامنے لائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیے
دنیامیں تباہی مچانے والے کورونا وائرس سےمحفوظ دنیا کے10ممالک
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
انہوں نے کہا کہ میں تو اس وقت شہر میں ہی نہیں تھی جب یہ اسکینڈل سامنے آ یا۔ جنہوں نے مجھ پر الزامات لگائے ان پر خود بے شمار الزامات اور مقدمات درج ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شالیمار تھیٹر میں فحش ڈانس اور دیگر لغویات بھی انہوں نے شروع کروائے۔ جب یہ چیزیں آرہی تھیں ، تب یہ سب سامنے کیوں نہیں آیا۔ میرے پاس اسٹیج اداکاراؤں کی ویڈیوز 25 تاریخ کو نہیں پہنچیں۔
خوشبو خان کا کہنا تھا عمران شوکی، عامر رنگیلا اور دیگر کے پاس اس سے قبل وڈیوز کیسے پہنچیں یہ بھی ایک سوال ہے۔ اس کو جواب کون دے گا ، کیونکہ نہ تو میرے فون سے ویڈیوز بنیں اورنہ ہی فارورڈ ہوئیں۔
اداکارہ خوشبو خان کا کہنا تھا میرے خلاف ساری پری پلان سازش تیار کی گئی، شالیمار تھیٹر کے ہر کمرے میں کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ رات بھر کاشف کدو کو ملک طارق اسکے بیٹے اور بلال خان نے مارا اور میرے خلاف اسے استعمال کیا گیا۔
الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ خوشبو خان کا کہنا تھا ملک طارق پر زنا، جوا کھیلنے، فحش ویڈیوز تھیٹر میں چلانے کے بے شمار مقدمات ہیں۔ خوشبو خان کی حمایت کرنے سینئر فنکارہ عابدہ بھی پریس کانفرنس میں شریک تھیں۔