پاکستانی نژاد خاتون نے فرانس کا دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ حاصل کرلیا

عاصمہ اشرف کو فرانس کا لیجن آف آنر کے بعد دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ نیشنل آرڈر آف میرٹ دیا گیا ہے

فرانسیسی سوسائٹی کے لیے تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دینے  پر پاکستانی نژاد خاتون عاصمہ اشرف نے فرانس کا ممتاز نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق پاکستانی نژاد عاصمہ اشرف  کو فرانسیسی حکومت کی جانب سے فرانس میں تعلیم اور سماجی بہبود کے شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینے   پر  فرانس کا لیجن آف آنر کے بعد دوسرا سب سے بڑا ایوارڈ نیشنل آرڈر آف میرٹ دیا گیا ہے (یہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کم از کم 10 سال تک سرکاری، سول ، فوجی امور یا نجی سرگرمیوں میں امتیازی خدمات انجام دی ہوں)۔

یہ بھی پڑھیے

ایوارڈ شوز میں فنکاروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا ہے، شگفتہ اعجاز

عالمی بینک نے پاکستان کے لئے 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاصمہ اشرف کا کہنا تھا کہ وہ فرانس کی واحد خاتون ہیں جن کو ان کی خدمات پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے یہ  ان کی سالہا سال کی خدمات کا نتیجہ ہے، مجھے  اس بات پر فخر ہے کہ  میری  کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عاصمہ اشرف   کراچی میں پیدا ہوئیں اور 3 برس کی عمر میں 1977 میں اپنے والدین کے ہمراہ فرانس کے شہر پیرس منتقل ہوئیں انھوں نے ایف آر ایم آئی سی کی بانی اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جو کہ بین الثقافتی خواتین کی کونسلنگ اور ان کو حل فراہم کرنے کا ادارہ ہے۔

متعلقہ تحاریر