اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی وی کے 19 کروڑ وصول کرنے کا حکم

عطاالحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار اور فواد حسن فواد سے سرکاری ٹی وی کے 19 کروڑ روپے وصول کیے جائیں، ڈسٹرکٹ کلیکٹر کردار ادا کریں، عدالت۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی ریکوری سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پرویز رشید، اسحاق ڈار، عطا الحق واسمی اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے ریکور کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے مذکورہ شخصیات سے 19 کروڑ روپے ریکور کرنے کا حکم دیا تھا جس پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عمل درآمد کا کہہ دیا ہے، عدالت نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد کو ریکوری کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کون کہتا ہے پارٹی میں کرپشن نہیں؟ پی ٹی آئی رہنما کے اہم انکشافات

عجب کرپشن کی غضب کہانی، محکمہ تعلیم کالجز کا مضحکہ خیز حکم

یاد رہے کہ عطا الحق قاسمی کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کیس میں سپریم کورٹ نے 8 نومبر 2018 کو فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی وی کے 19 کروڑ روپے ریکور کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کے تقرر کا ذمہ دار اس وقت کے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار، وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن کو قرار دیا تھا۔

عطاالحق قاسمی کو 9.5 کروڑ، پرویز رشید اور اسحاق ڈار 3.8 کروڑ جبکہ فواد حسن فواد کو 1.9 کروڑ روپے جرمانے کی ادائیگی کرنی ہے۔

پی ٹی وی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر آج ہائیکورٹ نے 3 مہینوں 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر