نورا فتحی کو کورونا وائرس ہوگیا
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا، مداحوں کو ماسک پہننے اور محفوظ رہنے کی تاکید، دو دن پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کو بھی کورونا وائرس ہوگیا، یہ بات انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتائی، انہوں نے لکھا کہ ‘میں پچھلے کئی دنوں سے بستر پر ہوں’۔
انہوں نے لکھا کہ ‘آپ لوگ محفوظ رہیں، ماسک پہنیں، یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہر ایک کو مختلف انداز میں متاثر کر رہا ہے۔ یہ کسی کو بھی ہوسکتا ہے تو براہ مہربانی احتیاط کریں’۔
یہ بھی پڑھیے
نورا فتحی نے 37 گھنٹے مسلسل رقص کرکے پروڈیوسر کو حیران کردیا
منی لانڈرنگ کے ملزم نے بالی ووڈ حسیناؤں کے نام اگل دئیے
نورا کا کہنا تھا کہ میں روبہ صحت ہونے کی کوشش کر رہی ہوں اور اس وقت یہی میرے لیے سب سے اہم بات ہے۔ آپ کی صحت سے زیادہ اہم کچھ نہیں، خیال رکھیں، محفوظ رہیں۔
نورا فتحی کی ترجمان نے کہا کہ دو دن پہلے اداکارہ کا کورونا مثبت آیا تھا اور وہ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے عہدیداران سے تعاون کر رہی ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر نورا کی گھومنے پھرنے کی تصاویر پرانی ہیں اور وہ وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد سے گھر باہر نہیں نکلیں۔
نورا فتحی اپنے رقص کی وجہ سے مشہور ہیں، انہوں نے ‘دلبر’ میں رقص کرکے مقبولیت حاصل کی تھی، انہوں نے اسٹریٹ ڈانسر 3D میں اداکاری بھی کی ہے۔









