اداکارہ ثناء جاوید اور اداکارہ ثناء فخر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء فخر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور آئے روز اپنی نت نئی تصاویر اپنے مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
نئے سال کی آمد پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکاروں اور اداکاراؤں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے لو ون اور مداحوں کو مبارکباد دی ہے، اسی طرح اداکارہ ثناء فخر اور اداکارہ ثناء جاوید نے اپنے اپنے شوہروں کے ساتھ نئے سال کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے اپنے شوہر کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈھلی ہوئی شام کی ہیوی بائیک کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میری یہ خواہش ہے کہ ہمارا رشتہ نئے سال میں مزید مضبوط ہو جائے۔ میں 2021 کو ایک استاد کے ناطے رخصت کرتی ہوں اور 2022 کو نیک خواہشات کے ساتھ خوش آمدید کہتی ہوں۔ ماشاءالله_تبارك_الله #ٱلْحَمْدُ لِلَّٰهِ رَبِّ ٱلْعَالَمِينَ۔ آمین۔”
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کی شادی کی چوتھی سالگرہ
لوہار خاندان کی تیسری نسل بھی لوک موسیقی کی خدمت کیلیے تیار
ثناء فخر کی تصاویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے شمائل خان نے اپنے کمنٹس میں لکھا ہے کہ "خوبصورت تصاویر ، ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ آپ دونوں کو محفوظ رکھے۔”
View this post on Instagram
راحیلہ خان نے لکھا ہے کہ "نئے سال کی مبارکباد خوبصورت۔”
انسٹا صارف مریم لودھی نے لکھا ہے کہ "ماشاء اللہ آپ دونوں خوبصورت ہو۔”
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء فخر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہیں اور آئے روز اپنی نت نئی تصاویر اپنے مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔
دوسری جانب معروف گلوکار عمیر جسلوال نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "میری تمام مسکراہٹیں تم سے شروع ہوتی ہیں، میری ترجمان ، میری رہنمائی کے ستارے آپ کا شکریہ ۔۔۔ میری محبت کو نیا سال مبارک ہو۔”
View this post on Instagram
عمیر جسلوال کے محبت بھرے پیغام کا محبت بھرے انداز میں جواب دیتے ہوئے ثناء جاوید نے لکھا ہے "میں تم سے محبت کرتی ہوں۔”
اسامہ نامی انسٹا صارف نے ثناء جاوید اور عمیر جسلوال کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے” آپ دونوں اکٹھے بہت خوبصورت لگ رہے ہو۔”
زین علی نامی انسٹا صارف نے دونوں فنکاروں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔
میکسی نامی انسٹاگرام صارف نے گلہ کرتے ہوئے لکھا ہے "تم لوگوں نے تو اپنا پتا ہی نہیں لگنے دیا ، سیدھا شادی کر کے بھانڈا پھوڑا۔ میسنیوں۔۔۔”
واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسلوال اکتوبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔