اداکارہ عُشنا شاہ اور اداکار عثمان مختار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر
فلم کی شوٹنگ میں لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس کی ہدایات ڈائریکٹر ظہیرالدین دے رہے ہیں

جرائم کے موضوع پر مبنی سنسنی خیز فلم میں دونوں اداکار ایک ساتھ دیکھے جائیں گے اس فلم میں عثمان مختار ایک پولیس آفیسر کا کردار اداکررہے ہیں
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عُشنا شاہ اور اور ورسٹائل اداکار عثمان مختار جرائم پر مبنی دریچے فلمز کے بینر تلے بننے والی سنسنی خیز فیچر فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے فلم میں عثمان مختار اداکارہ عُشنا شاہ کے مدمقابل ایک پولیس آفیسر کا کردار اداکررہے ہیں ، فیچر فلم کی شوٹنگ اسی مہینے میں لاہور میں شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جس کی ہدایات نامور ٹی وی ڈائریکٹر ظہیرالدین دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کبریٰ خان عشنا شاہ کیلئے چاہنے والے کی متلاشی
عشنا شاہ اور نگہت داد ٹوئٹر پر آمنے سامنے
View this post on Instagram
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے نام پیغام میں فنکارعثمان مختار نے کہا کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے اور ہم کئی مہینوں سے ظہیر بھائی کے ساتھ اس پر بات چیت کررہے تھے، مجھے یقین ہے کہ ہم جو پیش کرنے جارہے ہیں، ناظرین اس سے بہت لطف اندوزہوں گے۔ عثمان مختار کی یہ چوتھی فلم ہے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز2006میں فلم ‘جاناں ‘ سے کیا جس کے بعد فلم پرچی میں نظر آئے پھر اس کے علاوہ صنم سعید کے مقابل ایک فلم ‘عمروعیار’ میں کام کرچکے ہیں جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے۔









