اعصام الحق میبلورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اعصام الحق اور یوکرین کے الیگزینڈر نیڈو سووک پر مشتمل جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں2-6 اور 2-6 سے کامیابی سمیٹی

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق میبلورن ٹینس چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے.

پاکستانی ٹینس اسٹارنے اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ میلبورن ٹینس چیمپیئن شپ کےمین ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنائی۔ڈبلز ایونٹ کا فائنل کل  کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

نئے سال کا جشن، ٹینس اسٹار اعصام الحق کی والدین کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا لاہور اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ، اعصام الحق کے ساتھ پریکٹس

 

 سیمی فائنل میں اعصام الحق اور یوکرین کے الیگزینڈر نیڈو سووک پر مشتمل جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے کامیابی سمیٹتے ہوئے یوکرین کے ڈینس مولچنیوف اورلیتھونیاکے ریکارڈس برانکس کی جوڑی کو ہراکرفائنل کےلیے کوالیفائی کیاہے۔

اعصام نے سیمی فائنل میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے وہ فائنل میں بھی فتح پانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمدللہ انتہائی سخت اور توانائی سے بھرپور کارکردگی کے بعد فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ انشااللہ کل مارگریٹ کورٹ ارینا میں فائنل کھیلا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر