نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کیلیے بورڈ تشکیل
پنجاب کے میڈیکل ایجوکیشن بورڈ کی جانب سے مراسلہ جاری، وفاقی کابینہ کے اجلاس کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے نواز شریف کی واپسی کے لیے 9 رکنی خصوصی بورڈ تشیل دے دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت پنجاب نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور ان کی واپسی کے بارے میں رائے دینے کیلئے سینئر پروفیسروں پر مشتمل 9 رکنی سپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ یہ بورڈ 5 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ pic.twitter.com/BsUve6i67f
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) January 14, 2022
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی بورڈ 5 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
نوازشریف کس چیز کے اہل ہوگئے؟اداکار ہارون شاہد نے بتادیا
مخدوم احمد محمود نے زرداری کے ترپ کے پتے نوازشریف کو شو کردیے
پنجاب کے میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق 11 جنوری کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
بورڈ میں ڈاکٹر عارف ندیم، ڈاکٹر غیاث النبی، ڈاکٹر ثاقب صغیر، ڈاکٹر شاہد حمید، ڈاکٹر بلال محی الدین، ڈاکٹر عنبرین حامد، ڈاکٹر شفیق الرمان، ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ خواجہ شامل ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تشکیل کردہ بورڈ محکمہ داخلہ میں جمع کروائی گئی میڈیکل رپورٹس پر سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو 5 روز میں رپورٹ پیش کرے گا۔