کراچی:محکمہ انسداد تجاوزات نے چھٹی والے دن بھی تجاوزات کی چھٹی کرادی

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا ضلع ساوتھ میں لیاری میں جھٹ پٹ مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری رکھا۔ آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کراچی کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے کی۔

آپریشن کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر میمن کا کہنا تھا کہ آپریشن میں دوکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ تندور اور دیگر پکی تجاوزات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، اور مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوھے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں ترقیاتی کام ٹھپ، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری مشکلات کا شکار

لی مارکیٹ میں پولیس کا چھاپہ: نیٹو کا دفن شدہ اسلحہ برآمد

بشیر صدیقی کا بتانا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس سیٹی وارڈن اور آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کچھ شرپسندوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت کی اور تجاوزات کی کاروائی رکوانے کی کوشش کی جس پر متعلقہ تھانے میں شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ تحاریر