فخر پاکستان شہروز کاشف ’’ہمارے ہیروز‘‘ میں شامل کیوں نہیں؟
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں بھی 34 شخصیات کو ’’ ہمارے ہیروز ‘‘کے ایوارڈز دیے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل کے )ساتویں ایڈیشن کے لیے ’’ ہمارے ہیروز ‘‘کی نامزدگیاں کرکٹ فینز دیں گے اس سلسلے میں شائقینِ کرکٹ اپنی پسندیدہ شخصیت کے کوائف سے متعلق آن لائن فارم پی ایس ایل کی آفیشل ویب سائٹ پر 23 جنوری تک جمع کرواسکتے ہیں۔
پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل کے )کے گزشتہ ایڈیشنز کی طرح ساتویں ایڈیشن میں بھی مجموعی طور پر 34 شخصیات کو ’’ ہمارے ہیروز ‘‘کے ایوارڈز دیے جائیں گے، کرکٹ شائقین کی طرف سے جمع کروائے گئے ان امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری پی سی بی کا گورننگ بورڈ دے گا جنہیں پوسٹ میچ تقاریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی سر کرلی
کوہ پیما سرباز خان کا محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت
جیسے سال دو ہزار بیس محمد رضوان کے لئے تاریخ ساز ثابت ہوا بلکل ویسے ہی شہروز کاشف بھی دو بلند ترین چوٹیاں سر کے پاکستان کے لئے فخر اور عزت کا باعث بنا ہے۔
ویسے واقعی، شہروز کاشف کو ہمارے ہیروز کے بینر کا حصہ نہ بنانے پر شدید حیرانگی ہو رہی ہے۔ https://t.co/sAgKu2TBPK— Makhdoom Abu Bakar Bilal (@makhdoomab) January 17, 2022
پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما، جس نے تین ماہ کے عرصے میں دنیا کی بلند ترین ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کی ، کے ٹو سر کرنے والا دنیا کا کم عمر کوہ پیما ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا پاکستان کا کم عمر کوہ پیما اور دو دو گینیز ایوارڈ بنانے والا شہروز کاشف ہمارے ہیروز کے بینر سے غائب ہے https://t.co/EL3d7x6z7X pic.twitter.com/7lz9a2qKva
— Sohail Imran (@sohailimrangeo) January 17, 2022
دوسری جانب نجی نیوز ٹی وی جیونیوز کے اسپورٹس رپورٹر سہیل عمران نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے ’’ ہمارے ہیروز ‘‘ میں فخر پاکستان خطاب پانے والے کم عمر ترین کوہ پیما، شہروز کاشف کو نظر انداز کرنے پر سخت تنقید کی ہے ۔
اپنی ٹوئٹ میں سہیل عمران نے لکھا ہے کہ جیسے سال 2020 محمد رضوان کے لئے تاریخ ساز ثابت ہوا بلکل ویسے ہی شہروز کاشف بھی دو بلند ترین چوٹیاں سر کے پاکستان کے لئے فخر اور عزت کا باعث بنا ہے، شہروز کاشف کو ہمارے ہیروز کے بینر کا حصہ نہ بنانے پر شدید حیرانگی ہو رہی ہے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما، جس نے تین ماہ کے عرصے میں دنیا کی بلند ترین ماونٹ ایورسٹ اور کے ٹو سر کی ، کے ٹو سر کرنے والا دنیا کا کم عمر کوہ پیما ماونٹ ایورسٹ سر کرنے والا پاکستان کا کم عمر کوہ پیما اور دو دو گینیز ایوارڈ بنانے والا شہروز کاشف ہمارے ہیروز کے بینر سے غائب ہے جو افسوسناک ہے۔









