لاہور دھماکے میں شہیدمحمد رمضان گھر کا واحد کفیل تھا

کالاشاہ کاکو کے رہائشی محمد رمضان نے کئی ماہ کی بیروزگاری کے بعد20 روز قبل  ہی لاہورمیں ملازمت اختیار کی تھی، متوفی 4سالہ بچی کا باپ تھا

لاہور دھماکے میں شہید ہونے والا کالا شاہ کاکو کارہائشی محمد رمضان گھر کا واحد کفیل اور چار سالہ بیٹی کا باپ تھاتھا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور  اہل محلہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

جمعرات کو  لاہور میں لوہاری گیٹ میں ہونیوالے دھماکے میں شہید ہونے والے محمد رمضان ولد محمد بوٹا کے حوالے سے افسوسناک اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور: لوہاری گیٹ میں زورداردھماکا،بچے سمیت 3افراد جاں بحق،25زخمی

لوہاری گیٹ بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش

کالاشاہ کاکو کی ضیا آباد کالونی کے رہائشی محمد رمضان نے کئی ماہ کی بیروزگاری کے بعد بیس روز قبل  ہی لاہورمیں انارکلی بازار کے باہر ایک دکان پر ملازمت اختیار کی تھی۔محمد رمضان 2 روز کی چھٹی کے بعد گزشتہ صبح ہی  ڈیوٹی پر لاہور  پہنچا  تھا اور دہشت گردی کے واقعے کی نذر ہوگیا۔

30سالہ محمد رمضان ولد محمد بوٹاکا 3بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا۔ شہید نے  4سالہ بیٹی زہرہ کا باپ اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا اور اس کے اہلخانہ کرائے  کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ دھماکے میں شہادت کی اطلاع ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور اہل محلہ دھاڑں مار مار کر روتے رہے ۔

متعلقہ تحاریر