امریکی خاتون والمارٹ سے بچہ خریدنے کی خواہش پر گرفتار

ربیکا ٹیلر کو مال میں خریداری کے دوران خاتون کا شیرخوار بچہ پسند آگیا، خاتون نے پہلے بچے کی قیمت ڈھائی لاکھ پھر5 لاکھ لگائی۔ماں کا صاف انکار

امریکی پولیس نے والمارٹ میں خریداری کے دوران ماں سے بچہ خریدنے کیلیے 5 لاکھ ڈالر کی پیشکش کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون کو تھرڈ ڈگری جرم  کے مقدمے کا سامنا ہے۔

الزام ثابت ہونے پر خاتون کو  کم سے کم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کے علاوہ 10 ہزار ڈالر تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

میٹریکس برائڈ: بھارتی دلہن کی لچک نے مہمانوں کو حیران کردیا

ٹونگا میں زلزلہ ہیرو شیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 100 گناہ زیادہ تھا، ناسا

امریکی ٹی وی کے مطابق  خاتون ربیکا ٹیلر پر بچے کی فروخت اور خریداری کا الزام لگایا گیا  ہے۔یہ واقعہ کروکیٹ، ٹیکساس کے والمارٹ میں پیش آیا ہے۔ ماں نے اپنے حلف نامے میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ والمارٹ میں خریداری کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ بلنگ کی لائن میں لگی ہوئی تھی کہ سنہری بالوں والی سفید فام عورت  نے اس کے پاس آکر بچہ خریدنے کی پیشکش کی۔

امریکی پولیس کے مطابق ملزمہ ربیکا ٹیلر نے بچے کے سنہری بالوں اور نیلی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اس کی والدہ سے پوچھا کہ وہ اسے کتنی رقم کے عوض فروخت کریگی؟حکام نے مزید بتایا کہ بچے کی ماں خاتون کی پیشکش کو مذاق سمجھی اور زور دار قہقہہ لگایا لیکن ملزمہ نے اسے کہا کہ اس کی گاڑی میں ڈھائی لاکھ ڈالر رکھے ہوئے ہیں اور ون ان کے علاوہ بھی اسے بہت کچھ دینے کیلیے تیار ہے لیکن ماں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ  اس کے بچے کی کو پیسوں کے عوض نہیں خریدا جاسکتا۔

ماں نے پولیس حکام کو مزید بتایا کہ ٹیلر کے ساتھ ایک اور خاتون بھی تھی جس نے بچے کا نام پوچھا، لیکن اس نے نام نہیں بتایا۔ اس کے باوجود، ٹیلر اور اسکی ساتھی نے  کسی نہ کسی طرح بچے کا نام معلوم کرلیا اور  اسے پکارنے لگے۔حکام کے مطابق بچے کی ماں مال میں ہی کھڑی رہی اور دونوں خواتین کے جانے کے بعد پارکنگ میں اپنی گاڑی  تک گئی تاہم پارکنگ میں ٹیلر نے پھر اسے آلیا اور دوبارہ بچہ فروخت کرنے کی پیشکش کرڈالی۔

رپورٹ کے مطابق ماں کے انکار پر ٹیلر نے چیخنا چلانا شروع کردیا اور بچے کی ماں کو پیشکش کی کہ اگر وہ ڈھائی لاکھ ڈالر میں اپنا بچہ فروخت نہیں کرے گی تو وہ 5 لاکھ  ڈالر دینے کیلیے تیار ہے کیونکہ وہ اس بچے کو حاصل کرنا چاہتی ہے۔اس دوران ماں اپنے بچوں سمیت گاڑی میں بند ہوگئی جبکہ ٹیلر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی۔

واقعے کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی جبکہ پولیس ملزمہ ٹیلر کی گرفتاری کیلیے وارنٹ جاری کردیے ہیں۔حکام کے مطابق خاتون پر ٹیکساس کے پینل کوڈ کے تحت تھرڈ ڈگری جرم  کی دفعہ 12.34 لاگوہوگی  جس کے  مرتکب مجرم کو کم ازکم 2 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال قیداور10 ہزار ڈالر تک جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر