کورونا وائرس کا پھیلاؤ، این سی او سی کا تعلیمی اداروں میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11 عشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے جس کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے اسکولز اور کالجز سمیت تعلیمی اداروں میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کے ذرائع کے مطابق 10 فیصد شرح سے کم والے شہروں میں اسکولز میں درس و تدریس کا سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا اور ان شہروں میں 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کے لیے اسکولز کھلے رہیں گے تاہم 12 سال سے زائد عمر کے مکمل ویکسینیٹڈ طلبہ کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
کووڈ 19 سے حفاظت کے لیے سالانہ ایک فائزر خوراک لازم ہے، البرٹ بورلا
پشاور کے ڈاکٹروں کا کارنامہ، بغیر سینہ چاک کئے مریض کے دل کا والوو تبدیل کردیا
ذرائع کے مطابق 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں طلبہ مختلف ایام میں سکول آئیں گے ، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی نصف تعداد کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی ۔
ذرائع کے مطابق 12 سال سے کم عمر طلبہ 3 دن 50 فیصد ، باقی 3 دن 50 فیصد طلبہ سکول آ سکیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 فیصد شرح سے زائد شہروں میں 12 سال سے زائد سو فیصد طلبہ اسکولز آئیں گے ۔
این سی او ایس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ سنگین صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح 11.91 فیصد تک جا پہنچی، ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 11 عشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 25 افرادجاں بحق ہو گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 162 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہوگئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار ۔ 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 4 لاکھ < 69 ہزار 540 ، سندھ میں 5 لاکھ 33 ہزار 496 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 87 ہزار 983 ، بلوچستان میں 34 ہزار 131 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 98 جبکہ آزاد کشمیر میں 36 ہزار 82 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 47 لاکھ 54 ہزار 277 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 272 نئے ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک 12 لاکھ 72 ہزار 871 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 240 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
پنجاب میں 13 ہزار 126 ، سندھ میں 7 ہزار 765 ، خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 986 ، اسلام آباد میں 979 ، بلوچستان میں 367 ، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 752 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔









