عروبہ طارق 10 لاکھ انسٹاگرام فالوورز والی پہلی پاکستانی اینکر

آفتاب اقبال کے پروگرام خبریار کی میزبان ڈاکٹر عروبہ لاہور کے پرائیوٹ اسپتال میں بطور معالج بھی فرائض انجام دے رہی ہیں

نجی ٹی وی کے پروگرام خبریار پروگرام کی میزبان ڈاکٹرعروبہ  طارق انسٹاگرام پر 10 لاکھ فالورز کی تعداد تک  پہنچنے والی پہلی پاکستانی اینکر بن گئیں، ڈاکٹر عروبہ  نے ریڈیوسے بطور میزبان اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس میں وہ سینئر ڈاکٹروں اور طبی پیشہ ور افراد ے انٹرویو کرتی تھیں۔

ڈاکٹر عروبہ طارق  نجی ٹی وی  کے پروگرام ‘خبریار’ کی میزبان کے ساتھ ساتھ میڈیکل پروفیشنل بھی ہیں جو اس وقت لاہور کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں بطور ڈاکٹر فرائض انجام دے رہی ہیں  ، گذشتہ منگل کے روز انھوں نے سماجی رابطوں کی معروف ایپ انسٹا گرام پر  دس لاکھ سے زائد فالورز رکھنے والی  پہلی پاکستانی اینکر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ نادیہ حسین کا لائیو شو میں میزبان کو کرارا جواب، ویڈیو وائرل

نیو نیوز کا پروگرام قابل مذمت ہے، پیمرا نوٹس لے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arooba (@dr_arooba)

ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ڈاکٹر عروبہ نے سماء ٹی وی سے  درجہ شرارت  میں شریک میزبان  کی حیثیت سے باقاعدہ ٹی وی پر  اپنی صلاحیتیں دکھائیں، 2017 میں انھوں نے   سیون نیوز میں مارننگ شو زندگی کے رنگ سے شہرت حاصل کی  اس کے بعد سیون نیوز  سے ہی رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن  کی میزبانی کی ۔

2019 میں، ڈاکٹر عروبہ نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے ڈیجیٹل شو کے لیے بطور میزبان  فرائض انجام دیئے ۔ اس کے بعد  2019 میں  انھوں نے پاکستان ٹیلی ویژن  پر  (1990 میں آنے والے پروگرام آنگن آنگن تارے  جس کو حدیقہ کیانی ہوسٹ کرتی تھیں)  "سارے سُر ہمارے’ کی میزبانی شروع کی ۔

عروبہ طارق نے اس وقت شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب انھوں نے معروف اینکر آفتاب اقبال کے ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام ‘خبریار’میں شریک میزبان کے طورپر اپنے فرائض انجام دیئے اور آج ڈاکٹر عروبہ طارق  دس لاکھ سے زائد انسٹاگرام کے مداح رکھنے والی پاکستان کی پہلی خاتون اینکر بن گئیں ہیں، اس کے علاوہ   وہ یوٹیوب پر ایک فعال Vlogger ہیں  جہاں ان کے مداحوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے ۔

متعلقہ تحاریر