مہوش حیات دنیا کی 50 پرکشش ترین ایشیائی خواتین میں شامل

پاکستانی سپر اسٹار مہوش حیات کو دی ٹرینڈ اسپاٹر نامی  عالمی جریدے نے 50 پرکشش ترین ایشیائی خواتین میں شامل کرلیا۔

مہوش حیات کو دنیا کی 50 پرکشش ترین ایشیائی خواتین کی فہرست میں 36 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، جریدے نے مہوش حیات کے حوالے سے لکھا ہے کہ”پاکستان سے تعلق رکھنے والی، مہوش حیات پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کی ایک کامیاب اداکار ہیں“۔

یہ بھی پڑھیے

جویریہ عباسی کی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد  

عروبہ طارق 10 لاکھ انسٹاگرام فالوورز والی پہلی پاکستانی اینکر

ماں اورایک اداکار  بھائی کے علاوہ مہوش حیات کی ایک بہن اور ایک بھائی موسیقی کی دنیا سے بھی وابستہ ہیں ایسے میں مہوش حیات کو بھی بالآخر تفریحی صنعت سے ہی وابستہ ہونا تھا ۔ ان کی نمایاں فلموں میں ایکٹر ان لا، پنجاب نہیں جاؤں گی، لوڈ ویڈنگ اور چھلاوا شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial)

ان کی بیشتر فلمیں ہٹ ہوئی ہیں جس کیوجہ سے سے انہیں اکس آفس کی ملکہ کا لقب ملا۔ وہ نہ صرف خوبصورت اور سب سے پرکشش ایشیائی خواتین میں سے ایک ہیں  بلکہ وہ خوبصورت آواز کی بھی مالک ہیں اورمختلف ٹیلی ویژن شوز کے لیے گانے ریکارڈ کراچکی ہیں ۔ آف اسکرین، وہ لڑکیوں کے حقوق کی سفیر اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلیے کام کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں  لکھاکہ ان دنوں ایسا کچھ میسر نہیں ہے کہ میں پرسکون رہ سکوں  لیکن اس کے باوجود خوشی ہوئی کہ ایک بڑے بین الاقوامی جریدے نے مجھے اس قابل سمجھا ہے کہ میں وہ واحد پاکستانی ہوں جس کا ذکر ان تمام حیرت انگیز ایشیائی خواتین کے ساتھ کیا گیا ہے، میں اس اقدام کی تعریف کری ہوں۔انہوں نے عالمی جریدے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خوشی ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کو نوٹس کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 میں برطانوی ہفت روزہ ایسٹرن آئی نے مہوش حیات اور ماہرہ خان کو سال کی 10 پرکشش ترین ایشیائی خواتین میں شامل کیا تھا۔ مہوش حیات اور ماہرہ خان کو  فہرست میں بالترتیب 5ویں اور 9ویں پوزیشن سے نوازا گیاتھا۔

متعلقہ تحاریر