اسلام آباد: پہلی مکمل میراتھن ریس میں صدر عارف علوی کی شرکت
میراتھن میں 14 سال سے کم عمر بچوں کیلئے خصوصی ریس کیٹیگری کا بھی اہتمام کیا گیاتھا۔
گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مارگلہ روڈ پر 42.2 کلومیٹر کی مکمل میراتھن ’’اسلام آباد رن ود اس ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ غیر متوقع شرکت کر کے سب کو حیران کردیا ۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے ایونٹ میں پاکستان بھر سے میراتھن رنرز نے شرکت کی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ’’اسلام آباد رن ود اس‘‘ میرا تھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی اس ریس میں 14 سال سے کم عمر بچوں کیلئے خصوصی ریس کیٹیگری کا بھی اہتمام کیا گیا۔
MashAllah at a very good fitness level, President Dr. @ArifAlvi completed 10KM today and encouraged everyone at #IslamabadMarathon
He said events like this should be regularly done to promote healthy environment for all.
Very well organized event, kudos to team @runwithuspk pic.twitter.com/KqD5fFhwTm
— Imran Ghazali (@ImranGhazaliPK) January 30, 2022
یہ بھی پڑھیے
82 سالہ شہری سے ایف بی آر کی زیادتی، معافی صدر عارف علوی نے مانگی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار
دوڑ کرتے ہوئے میں نے خود کو جسمانی طور پر صحتمند پایا۔ 72 سالہ سیالکوٹ کے بزرگ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وہ ہر سال 42Km کی میراتھون مکمل کرتے ہیں۔ ایک صحتمند جسم ہی ایک ذہین دماغ اور پریشانیوں سے پاک زندگی کا باعث بنتا ہے۔ میں روز فجر کے بعد 6 کلو وزن کے ساتھ 4 کلومیٹر تک دوڑتا ہوں۔ https://t.co/vsrpRvhd36
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) January 30, 2022
اس موقع پرصدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ساتھ غیر متوقع شرکت کر کے سب کو حیران کردیا دیا کیونکہ انہوں نے بغیر کسی پیشگی اعلان کے میراتھن میں شرکت کی۔
اس ایونٹ کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرمملکت کا کہنا تھا کہ دوڑ کرتے ہوئے میں نے خود کو جسمانی طور پر صحتمند پایا۔ 72 سالہ سیالکوٹ کے بزرگ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وہ ہر سال 42Km کی میراتھون مکمل کرتے ہیں۔ ایک صحتمند جسم ہی ایک ذہین دماغ اور پریشانیوں سے پاک زندگی کا باعث بنتا ہے۔ میں روز فجر کے بعد 6 کلو وزن کے ساتھ 4 کلومیٹر تک دوڑتا ہوں۔
We have a 72 years old gentleman going strong for full 42.2KM marathon!
Well done sir, you are an inspiration for many! 🏃🏽♂️🏃🏽♀️🇵🇰👏🏽#IslamabadMarathon pic.twitter.com/lxhYtFiimQ
— Islamabad run with us (@runwithuspk) January 30, 2022
’’اسلام آباد رن ود اس ‘‘کے بانی قاسم ناز نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے ہمیشہ ایک جامع کمیونٹی بننے کی کوشش کی ہے جس میں زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کو ہماری تقریبات میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ آج اس میراتھن نے بھی ہمارے تمام دیگر مقابلوں کی طرح صاف اور سرسبز ماحول پر زور دیا۔اس ایونٹ کے ذریعے ہم پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر فروغ دینا چاہتے ہیں اور اسلام آباد کو سالانہ مکمل میراتھن کیلنڈر پر لانا چاہتے ہیں جس میں بین الاقوامی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔