رحمان ملک کورونا کا شکار، پھیپھڑے متاثر، آئی سی یو منتقل
سعید غنی ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے سیاستدان تھے۔

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک بھی عالمی وبا ء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، رحمان ملک کے پھیپھڑے پچاس فیصد سے زائد متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث انھیں نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ررحمان ملک کے خاندانی ذرائع سے حاصل اطلاعات کے مطابق رحمان ملک عالمی وباء کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا شکار ہوئے ہیں جس کے باعث ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس کا پھیلاؤ، این سی او سی کا تعلیمی اداروں میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اداکارہ حرا اور مانی کورونا وائرس سے صحتیاب
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وباء سے متاثر ہونے کےبعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبیعت مزید خراب ہونے پرانھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں ۔اہل خانہ قوم سے رحمان ملک کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں تباہی مچائی ہے وہیں پاکستان کے متعدد اہم سیاستدان بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں،یہ وبا ملک میں تیزی سے پھیلتے ہوئے ایوانوں میں متعدد سیاست دانوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو بھی اپنا شکار بنا چکی ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے سیاستدان تھے جبکہ اس وائرس سے جن سیاست دان کا انتقال سب سے پہلے ہوا وہ حاجی اللہ یار انصاری تھے۔









