وزیراعلیٰ سندھ نے جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی

سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ناصر حسین شاہ نے جن نکات پر اپوزیشن پارٹیز سے اتفاق کیا ان پر 100 فیصد عمل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جماعت اسلامی کے ساتھ ہونے معاہدے کی کابینہ اجلاس میں توثیق کردی ہے، کہتے ہیں معاہدے پر سو فیصد عمل کیا جائے گا۔

سی ایم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

صدارتی نظام کا شوشہ چھوڑ کر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، سراج الحق

شاہ محمود قریشی ملتان کی لڑائی سینیٹ میں لے آئے

سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، پرنسپل سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

لوکل گورنمنٹ قانون پر بریفنگ

اجلاس میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے لوکل گورنمنٹ قانون کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔ جو بات ہوئی ہے اس کو نافذ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزیر بلدیات، وزیر برائے محکمہ لیبر ، وزیر برائے پالیمینٹری افیئر، وزیر برائے آبپاشی اور مشیر قانون شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سید ناصر شاہ کی جو بات چیت ہوئی ہے اس کو مکمل طور پر لاگو کرینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کمیٹی قانون کا جائزہ لے کر مجھے رپورٹ کرے گی ، کمیٹی نوٹیفائی ہوگی اور اس کے ٹی او آرز بھی ساتھ نوٹیفائی ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناصر حسین شاہ کی جن نکات پر اپوزیشن پارٹیز سے اتفاق ہوا ہے ان پر 100 فیصد عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر