عامرلیاقت کی وینا ملک پر آن لائن ڈورے ڈالنے کی کوشش
وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ پر عامر لیاقت کے شاعرانہ تبصرے کے بعد اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا
معروف ٹی وی میزبان اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی اداکارہ وینا ملک پر آن لائن ڈورے ڈالنے کی کوشش۔
وینا ملک نے اپنے ٹوئٹ پر عامر لیاقت کے شاعرانہ تبصرے کے بعد اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہی ڈیلیٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی طوبیٰ عامر سے راہیں جدا؟
اداکارہ مشی خان کا عامر لیاقت کی توہین آمیز پوسٹ پر منہ توڑ جواب
گزشتہ روز اداکارہ وینا ملک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک شعر ٹوئٹ کیا ۔جس پر عامر لیاقت نے تبصرہ کرتے ہوئے ایک اور شعر داغ دیا۔
خوف سے جلنے کے نشیمن بنانا چھوڑ نہ دینا
رشتے بستے ہیں یہاں، گھبرا کے توڑ نہ دینا— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 2, 2022
عامر لیاقت کے شعر ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ وینا ملک نے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے میں ہی عافیت جانی۔
تاہم عامر لیاقت کے مداح ان کے ارادے بھانپ گئے اورایک صارف نے ان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کیا کہ ڈاکٹر صاحب ایک اور شادی کی راہ ہموار کرتے ہوئے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ اقبال سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں،عامرلیاقت نے کچھ برس قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبی ٰ انور سے خفیہ شادی کی تھی تاہم الیکشن 2018 کے بعد ان کی شادی کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا جس کے بعد عامر لیاقت نےولیمے کی تقریب منعقد کی تھی۔
There is a reason why two people stay together. They give each other something nobody else can.
We Tied The Knot.
PS #OfficialPhotographs @TubaAtweets pic.twitter.com/QFCUZoZmTS— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) November 18, 2018
عامر لیاقت کی دوسری شادی کے کچھ عرصے بعد اپنی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال کو طلاق دیدی تھی۔عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی۔
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@SBushraIqbal) December 31, 2020
گزشتہ برس رمضان میں اداکارہ و ماڈل ہانیہ خان نے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جبکہ طوبیٰ نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنا نام طوبیٰ عامر سے بدل کر طوبیٰ انورکرلیا تھا۔ تاہم عامر لیاقت نے تیسری شادی کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی اور طوبیٰ عامر کو ہی اپنی بیوی قرار دیاتھا۔
View this post on Instagram
بعدازاں عامر لیاقت حسین نے ہانیہ خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ہانیہ خان کی وجہ سے اُن کا گھر ٹوٹ گیا لیکن اب ان کی برداشت ختم ہوگئی ہے اور انہوں نے اس خاتون کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس دائر کردیا ہے۔
View this post on Instagram
طوبیٰ سے تعلقات میں خرابی کی خبروں کو گزشتہ برس وائرل ہونے والی عامرلیاقت کی ایک اور وڈیو نے تقویت دی تھی جس میں انہیں تصاویر بنواتے ہوئے یہ کہتے دکھایا گیا تھا کہ اب اکیلے ہی کھینچو بھئی، اب اکیلا رہ گیا ہوں، طوبیٰ شہروز کے ساتھ چلی گئی۔
View this post on Instagram