لمبے بالوں کی خواہش ، لاہور کی لڑکی اصل بالوں سے بھی محروم ہو گئی

متاثرہ لڑکی مدیحہ نے  بیوٹی سیلون کے خلاف صارف عدالت میں ایک کروڑ روپے کا دعویٰ داٸر کر دیا ہے۔

لمبے بالوں کے حسین خواب کی ڈراونی تعبیر ۔ لڑکی نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے بالوں کے آگے ایکسٹینشن لگواٸی اور اپنے بال بھی گنوا دیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہاٸشی مدیحہ نامی لڑکی نے شادی کی تقریب کے لیے بال لمبے کرنے کے لیے مقامی بیوٹی سیلون سے ایکسٹینشن لگواٸی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر امجد ثاقب ہیرا منڈی لاہور کی 8 سالہ بچی ماہی کیلئے فکر مند

سمن آباد موڑ کا گاجر کا حلوہ اور کشمیری جائے سردیوں کی سوغات

تقریب کے بعد لڑکی کے بال غیر معیاری کیمیکل کی وجہ چپک کر رہ گٸے جو بڑی مشکل سے کھولے گٸے۔ ایکسٹینشن اتارنے کے عمل میں لڑکی کے اپنے بال ایسے خراب ہوٸے کہ دوبارہ ٹھیک نہ ہو سکے۔

متاثرہ لڑکی مدیحہ نے  بیوٹی سیلون کے خلاف صارف عدالت میں دعویٰ داٸر کر دیا ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیوثی سیلون نے ایسی ایکسٹینشن لگاٸی کہ میرے اپنے بال تباہ ہو گٸے۔

بیوٹی سیلون کے ناقص سامان اور ان ٹرینڈ عملہ کی وجہ سے زندگی اجیرن ہو گٸی ہے۔ مدیحہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بیوٹی سیلون کو ایک کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے ۔ عدالت نے دعوے پر بیوٹی سیلون سے جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ تحاریر