ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں کوئی اشیاء مارکیٹ سے مہنگی نہیں، یوایس سی

2020 کے بعد سے چار مرتبہ قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن ہم نے قیمتوں میں کوئی اضافنہ نہیں کیا

پورے پاکستان میں سب سے سستی اور معیاری پروڈکٹس، یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملتی ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جنرل منیجر  نے دعوی کیا ہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں ایسی ایک بھی پروڈکٹ نہیں جو مارکیٹ سے مہنگی ہو۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے سینئر جنرل منیجر عنایت اللہ دولہ  نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن عوام کوسستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، عنایت اللہ دولہ کا کہنا تھا کہ دو دن قبل کچھ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں، مصالحہ جات کی قیمتیں اوپن مارکیٹ سے کم ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگائی ہی مہنگائی، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی جانا فضول

مہنگائی بڑھنے کی شرح، 14 ماہ کی بلند ترین سطح عبور

عنایت اللہ دولہ نے کہا کہ  26 اکتوبر 2020 کے بعد سے یوٹیلیٹی سٹور نے دال مسور کی قیمت اب بڑھائی ہے ، انہوں نے کہا کہ دال مسور اور سفید چنوں کی قیمت میں تین چار مرتبہ اس دوران قیمتوں میں اضافہ ہوا لیکن ہم نے قیمتوں  میں کوئی اضافنہ نہیں کیا ، عنایت اللہ دولہ نے کہا کہ  اب بھی دالوں اور مصالحہ جات کے ریٹ ہمارے کم ہیں،  برانڈاشیاء کی کچھ کمپنیوں کی قیمتیں 14 اکتوبر 2021 سے ریٹ ریوائز نہیں کیے گئے تھے،  تین ماہ بعد برانڈڈ اشیاء کے ریٹ بڑھائے،  1800 اشیاء میں سے 240 اشیاء کے ریٹ بڑھائی۔

، عنایت اللہ دولہ نے دعوی کیا کہ  ہماری کوئی پراڈکٹ ایسی نہیں جسکا ریٹ بڑھا ہواور وہ سٹورز پر مارکیٹ سے زیادہ ریٹ پر فروخت ہو رہا ہو۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کے سیمپلز کو سرٹیفائڈ لیب سے ٹیسٹ کرانے کے بعد مارکیٹ میں لاتے ہیں، عنایت اللہ دولہ نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز گھی آئل اور دالوں کی ٹیسٹنگ کیلئے اپنی لیب بنانے پرکام کر رہا ہے، عنایت اللہ دولہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین ماہ میں اپنی لیب مکمل ہونا متوقع ہے۔

متعلقہ تحاریر