روہڑی کے قریب مندر میں ڈکیتی، مسلح ڈاکو مورتیوں سے زیورات اور تاج لے گئے

روہڑی کے قریب مندر میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے، مسلح نقاب پوش ڈاکو مورتیوں پر چڑھائے گئے چاندی کے زیورات اور تاج لے گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ، واردات دو روز قبل ہوئی تھی۔ پولیس تفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے تاریخی شہر اروڑ میں واقع شیراں والی مندر میں پانچ نقاب پوش مسلح ملزمان کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اے این ایف کی کراچی بندرگاہ پر کارروائی، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

سال 2021، سندھ میں غیرت کے نام پر 128 خواتین قتل

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ کس طرح پانچ نقاب پوش مسلح افراد مندر میں آئے اور انہوں نے مندر میں موجود مورتیوں پر چڑھے ہوئے چاندی کے زیورات جن میں مورتیوں کے تاج بھی شامل ہیں اتار کر لے جارہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ہندو پئنچائت نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ ان چاندی کے زیورات جن پر سونے کا پانی چڑھا تھا ڈاکو لے گئے ہیں ان زیورات کی مالیت ہزاروں روپے ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بھی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات دو روز قبل ہوئی تھی جس کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تلاش کی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر