کراچی کنگز کی مسلسل ہار پر سلمان اقبال کی کراچی والوں سے معذرت

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے لیگ کے 7ویں سیزن میں ٹیم کی مسلسل 5ویں شکست پرکراچی کے شہریوں سے معذرت کرلی۔
سلمان اقبال نے گزشتہ روز ٹیم کی شکست کے بعدایک جذباتی ٹوئٹ کیا جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 7: لاہور میں 50 فیصد شائقین کرکٹ کو میچ دیکھنے کی اجازت
لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کردیا
سلمان اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی میں معذرت خواہ ہوں، ہم نے بہترین ٹیم یکجا کرنے کی کوشش کی مگرچیزیں ہمارے حق میں نہیں گئیں۔ دوسری ٹیموں نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا۔ ہمارے کھلاڑی انجریز اور کرونا کا شکار ہوگئے۔
I’m sorry Karachi! We tried to put together the best team but things just haven’t gone our way. We have been outclassed by other teams. We had all these injuries and covid! I love this team as much as all the fans of #karachi . We will try and fix it! Shall come back inshallah!
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) February 6, 2022
سلمان اقبال نے مزید لکھا کہ میں اس ٹیم سے اتنا ہی پیار کرتا ہوں جتنا کراچی کے تمام مداحوں سے۔ ہم کوشش کریں گے اور اسے ٹھیک کریں گےاور انشااللہ دوبارہ واپس آئیں گے۔
سلمان اقبال کے اس ٹوئٹ پر انہیں میڈیا اور کھلاڑیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم اور کراچی کنگز کے سابقہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے لکھا کہ سلمان میں جانتا ہوں کہ آپ نے اس ناقابل یقین فرنچائز میں کتنی سرمایہ کاری کی ہے۔ کرکٹ کبھی کبھی اسی طرح چلتی ہے، آپ کے پاس کچھ ناقابل یقین کھلاڑی اور ایک اچھااسٹرکچر موجود ہے۔ یہ جلد ہی ہوگا!کراچی کنگ پرعزم رہیں۔
Salman I know how invested you are in this incredible franchise….cricket goes like this sometimes,you have some incredible players and a good structure…It will HAPPEN soon! #keepthefaithKK
— Mickey Arthur (@Mickeyarthurcr1) February 7, 2022
کیوی فاسٹ بولر مچل میک کلینگن نے لکھا کہ بھائی آپ کیلیے احترام ہے ، آپ اچھے انسان ہیں جس نے اس شہر کو ٹائٹل جتوایا اور یہ پھر ہوگا۔
Respect brother your a good man and brought the city a title – it will happen again mate
— Mitchell McClenaghan (@Mitch_Savage) February 6, 2022
اے آر وائی نیوز کی سابق نیوز اینکر اور میزبان فائزہ داؤد نے لکھا کہ ٹیم لیڈر کے طور پر ذمہ داری قبول کرنے کے لیے بڑی عاجزی اختیار کرنا پڑتی ہے،بے حد عاجزی اختیار کرتا ہے۔انہوں نے کراچی کنگز کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کنگزہارے ضرور ہیں مگر ابھی تک باہر نہیں ہوئے۔
Takes immense humility to accept responsibility as the Team leader.
Karach Kings maybe down,
but not Out, yet 🙂 @Salman_ARY
All the best #KK 🏏 https://t.co/wTuLHLXAMg
— Faeza Dawood (@FaezaDawood) February 7, 2022
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر عمید آصف نے امید دلاتے ہوئے لکھا کہ ابھی اختتام نہیں ہوا سلمان بھائی یقین رکھیں ۔انشااللہ مقام کی تبدیلی سے قسمت بدلے گی۔جب آپ چٹان کی تہہ سے ٹکراتے ہیں تو جانے کا ایک ہی راستہ ہوتا ہے،بلندی۔
It’s never over until it’s over @Salman_ARY bhai. Keep believing. Insha’Allah change of venue will bring change of fortunes.
When you hit rock bottom, there is only one way to go. 🆙⬆️ https://t.co/X7TMPaf29P
— Umaid Asif عمید آصف 🇵🇰 (@umaid_asif) February 6, 2022
صحافی قادر خواجہ نے لکھا کہ آپ نے جو پاکستان کرکٹ کے لئے کیا وہی بہت ہے سر… کوئی نہیں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن مجھے یقین ہے آپ کھیل سے جتنی محبت کرتے ہیں اس لحاظ سے کراچی والوں سمیت پاکستانیوں کو کراچی کنگز کی ٹیم بہترین دیکھنے کو ملے گی،انشااللہ۔
Insha Allah…. More power to you sir best of luck.. 🙌👍👌
— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) February 6, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ جب کراچی ہار جاتا ہے تو لوگ سلمان اقبال کو کیوں دوشی ٹھہراتے ہیں ۔ نہ تو وہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں اور نہ مداخلت، دوسروں کو قصوروار ٹھہرایا جانا چاہیے۔ سلمان اقبال اپنے مداح کی اس بات سے متفق نظر آئے۔
Exactly 🙁 https://t.co/uHRMpeN5sI
— Salman Iqbal ARY (@Salman_ARY) February 6, 2022
سابق کپتان اوروکٹ کیپر راشد لطیف بھی کراچی کنگز کی حمایت میں سامنے آگئے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں کراچی کنگز کو اون کرتا ہوں۔
I own @KarachiKingsARY pic.twitter.com/Nvvwaymjda
— Rashid Latif 🇵🇰 (@iRashidLatif68) February 6, 2022









