امبانی پیچھے رہ گئے،گوتم ادانی امیر ترین ایشیائی بن گئے

59 سالہ  ادانی کی مجموعی مالیت 88.5 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی،12ارب ڈالر اضافے سے ادانی رواں سال دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص بن گئے،بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس

چھوٹی اشیا کی تجارت کو بندرگاہوں ، کوئلے کی کانوں اور سبز توانائی  کے شعبے تک پھیلے ہوئے ادانی گروپ میں تبدیل کرنے والے  بھارتی ارب پتی گوتم ادانی  ، مکیش امبانی کو پچھاڑ کر ایشیا کے امیر ترین انسان بن گئے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق پیر کو 59 سالہ  ادانی کی مجموعی مالیت 88.5 ارب  ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ مکیش امبانی 87.9 ارب ڈالر کے ساتھ پیچھے رہ گئے۔ اپنی ذاتی دولت میں تقریباً 12 ارب  ڈالر کے اضافے کے ساتھ  ادانی اس سال دنیا میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے شخص بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

باحجاب بھارتی طالبہ مسکان دنیا بھر میں مزاحمت کی علامت بن گئی

فرانس کی اسلام مخالف ایک اور سازش

ادانی گروپ کے چیئرمین، گوتم اڈانی  ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  اب ایشیا اور ہندوستان کے امیر ترین آدمی ہیں۔ خاص طور پر حال ہی میں اڈانی کی دولت میں اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں واقع بروکریج ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز لمیٹڈ کے ریٹیل ریسرچ کے سربراہ دیپک جسانی کا کہنا ہے کہ ادانی گروپ نے صحیح وقت پر تمام پیداواری  شعبوں کا رخ کیا اور ان میں داخل  ہوگیا جس کے باعث اس نے غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرلی ۔ادانی گروپ کے کچھ لسٹڈ اسٹاک پچھلے 2 سال میں 600 فیصد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں جنہیں  گرین انرجی اور انفراسٹرکچر میں ان کی دلچسپی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔

بمشکل تین سالوں میں اڈانی نے 7 ہوائی اڈوں سمیت بھارت کے تقریباً ایک چوتھائی ہوائی اڈوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ان کا گروپ اب نجی شعبے میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ آپریٹر، پاور جنریٹر اور سٹی گیس ریٹیلر کا مالک ہے۔

ادانی گروپ اور ممبئی  میں لسٹڈ فرانسیسی کمپنی کے مشترکہ منصوبوں  ادانی گرین اور ادانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ کے حصص میں  2020 کے آغاز سے لے کر اب تک ایک ہزار فیصد  سے زیادہ کا اضافہ  ہوا ہے۔ اسی مدت   کے دوران  فلیگ شپ کمپنی ادانی انٹرپرائزز لمیٹڈ نے 730فیصد،ادانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ نے500فیصد  اور اڈانی پورٹس کے حصص میں 95فیصد اضافہ  ہوا ہے۔

ترقی کے سفر میں گوتم ادانی کو کئی بحرانوں سے بھی گزرا پڑا ہے دو دہائی قبل انہیں تاوان کے لیے اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ 2008 کے ممبئی حملوں کے دوران وہ تاج ہوٹل میں یرغمال بنائے جانے والے شہریوں میں شامل تھے۔

متعلقہ تحاریر