حدیقہ کیانی اور مہوش حیات ایکسرسائز کے بعد کیسی نظر آتی ہیں
دونوں اداکاراؤں نے اپنی دلکش اداؤں سے بھرپور تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کرکے دل لوٹ لیے، مداح حدیقہ کیانی کی جاذب نظر شخصیت کے دیوانے ہوگئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مہوش حیات اور پاپ موسیقی سے اداکاری میں قدم رکھنے والی حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر صبح ورزش کے بعد کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
حدیقہ کیانی نے سرمئی اور کالے رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ سرخ کیپ پہن رکھا ہے اور ایک دل رُبا ادا کے ساتھ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
حسن شہریار یاسین اور ان کے تیار کردہ ملبوسات کی ووگ میگزین میں پذیرائی
اداکار یاسر حسین کی انسٹاگرام پر بیگم کے حسن کی تعریف
حدیقہ کیانی نے اپنی تصویر کو کوئی کیپشن نہیں دیا، بس ایک دل والا ایموجی بنا دیا۔
گلوکاری کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی حدیقہ کیانی کو بےحد پذیرائی مل رہی ہے، عام طور پر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ نوجوان خواتین کو شوبز میں زیادہ پسند کیا جاتا ہے لیکن حدیقہ کیانی کے مداحوں کی تعداد بھی کسی سے کم نہیں۔
View this post on Instagram
دوسری طرف مہوش حیات نے اپنی مختصر ویڈیو کلپ کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘ورزش کے بعد’۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مہوش پیچھے کی طرف پلٹ کر کھڑی ہیں اور سرمئی رنگ کی شرٹ کے اپر کے ساتھ لال رنگ کے ٹائٹس پہن رکھے ہیں۔
مہوش حیات کو پہلے ہی ستارہ امتیاز دیا جا چکا ہے، اب ان کے حسن اور اداؤں کے شایان شان کوئی نیا اعزاز تخلیق کرنا پڑے گا جو انہیں دیا جا سکے۔









