لاہور کے میدان میں ملتان سلطانز کی فتح، زلمی کی ٹیم پسپا

183 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شان مسعود پلیئر آف دی میچ قرار۔

ملتان سلطانز نے زبردست مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 42 رنز سے شکست دے دی، 183 رنز ہدف کے تعاقب میں زلمی کی پوری ٹیم 140 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل سیزن 7 کا 16 واں میچ کھیلا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شان مسعود نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ 34 34 رنز بنا سکے۔

پشاور زلمی سے ثاقب محمود، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

183 رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پشاور زلمی سے شعیب ملک نے 44 رنز بنائے جبکہ دوسرا کوئی بیٹسمین خاطر خواہ کھیل پیش نہیں کر سکا۔

ملتان سلطانز کے مضاربانی اور خوشدل شاہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ نواز دھانی نے دو وکٹیں لیں۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملتان سلطانز کے شان مسعود کے نام رہا۔

متعلقہ تحاریر