ورلڈ پیوٹری ٹری کا بنیادی مقصد امید، محبت اور امن کو فروغ دینا ہے، فاضل جمیلی

صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ ورلڈ پیوٹری ٹری کا بنیادی مقصد ہوپ (امید) ، لو (محبت) اور پیس (امن) کو پرموٹ (فروغ) کرنا ہے۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے گفتگو کرتے ہوئے صدد کراچی پریس کلب کا کہنا تھا "اس وقت ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی دبئی ہورہا ہے جس میں 199 ممالک نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے ، اس میں پاکستان کا پویلین بھی ہے ، تمام ممالک اپنی اپنی ثقافت پیش کررہے ہیں ، اور آنے والے برسوں میں ان کا کیا وژن ہے ، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے انہوں نے کیا کیا اقدامات اٹھائے ہیں ، ورلڈ پیوٹری ٹری اسی ایکسپو کا حصہ ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

دعا منگی اغوا کیس کے مفرور ملزم ذوہیب قریشی کے بیرون ملک فرار کاخدشہ

کام دل لگا کرکیا اور اپنا ٹارگٹ حاصل کیا، سینئر رپورٹر امین حفیظ

ورلڈ پیوٹری ٹری کے مقابلے میں فاضل جمیلی صاحب تیسری پوزیشن پر کیسے آئے ، اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 400 شعراء کرام نے حصہ لیا تھا ، شروع میں تو مجھے ہچکچاہٹ ہوئی ، میں نے کہا کہ مجھے انگلش میں شاعری نہیں آتی۔ اس پر منتظمین نے کہا کوئی بات نہیں ہم اس کا ترجمہ کروا لیں گے۔ تاہم بعد میں ، میں نے اپنے ایک دوست شہزاد شرجیل صاحب سے رابطہ کیا جو خود بھی بہت اچھے شاعر ہیں اور وہ انگلش میں بھی شاعری کرتے ہیں۔

صدر کراچی پریس کلب نے بتایا کہ شہزاد شرجیل نے میری درخواست پر میری ایک نظم کو انگلش میں ترجمہ کردیا۔ انہوں نے بہترین پیرائے میں ترجمہ کیا تھا جس کے بعد میری نظم کی سیلیکشن بھی ہو گئی ، اور پھر وہ پبلش بھی ہوگیا ، یہ میرے لیے اور میرے ملک کے عزت کی بات ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فاضل جمیلی صاحب کا کہنا تھا کہ میری شاعری کا زبان و بیان بہت ہی سادہ ہے ، انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنا پہلا شعر اس وقت کہا جب میں 5ویں جماعت میں تھا۔

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا مزید کیا کہنا تھا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں

متعلقہ تحاریر