پاکستان کی معروف بیڈمنٹن پلیئرماحور شہزاد نے منگنی کرلی
تصاویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں ’’الحمدللہ‘‘ کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’’سول میٹ‘‘ بھی لکھا۔

ٹوکیو اولمپکس میں ویمن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی ماحور شہزاد نے اپنا شریک حیات ڈھونڈ لیا، میجر فیضان کے ساتھ منگنی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
ٹوکیو اولمپکس میں ویمن سنگلز میں پاکستان کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی 25 سالہ ماحور شہزاد نے گذشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی منگنی کی دو تصاویر شیئر کیں، تصاویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن میں ’’الحمدللہ‘‘ کے ساتھ ہی انہوں نے ہیش ٹیگ ’’سول میٹ‘‘ بھی لکھا۔
یہ بھی پڑھیے
ماحور کی اولمپکس میں شرکت سے خواتین کھلاڑیوں کے حوصلے بلند
پاکستانی بیڈمنٹن اور ٹینس اسٹارز کی ٹورنامنٹس میں کامیابیاں
Alhumdulillah, Engaged 💍#F&M#Soulmate#13February2022 pic.twitter.com/sn2U9qGwHb
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) February 14, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب کراچی میں انتہائی سادہ رکھی گئی جس میں قریبی دوست اور رشتہ دار مدعوکئے گئے ، ماحور شہزاد کو تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے چاندی کی کڑھائی اور قیمتی پتھروں سے مزین ہلکے بھورے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے جبکہ ان کے منگیتر میجر فیضان عالم نے ماہور کے لباس سے مماثلت رکھنے والی ٹائی کے ساتھ سرمئی کلر کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا تھا۔
اپنی پوسٹ میں ماحور شہزاد نے شادی کے حوالے سے کوئی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے ، جبکہ اپنے کیریئر کے حوالے سے کہنا ہے کہ منگنی کے بعد بھی کھیل جاری رکھیں گیں۔
واضح رہے کہ ماحور شہزاد بیڈمنٹن کی قومی چیمپئن ہیں جنہوں نے لگاتار پانچ بار یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ قومی اور بین الاقوامی بیڈمنٹن سرکٹ میں ماحور شہزاد کی اب تک کی کامیابیوں کی فہرست کافی طویل ہے۔ انہوں نے 2017 کے سنگلز سونے اور ڈبلز مقابلوں کی فاتح رہیں ہیں، ماحور جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشیئن گیمز 2014 میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں، جبکہ نیشنل بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2015 میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔









