راجندر مینگھوار پاکستان کے پہلے ہندو اے ایس پی بن گئے
اسسٹنٹ کمشنر ساگر ریکنگرانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بدین سے تعلق رکھنے والے راجندر نے سی ایس ایس 2021 کوالیفائی کرلیا ہے۔

سی ایس پی افسر ساگر ریکنگرانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چلیں کسی مثبت خبر کا جشن منائیں، ضلع بدین سے تعلق رکھنے والے راجندر مینگھوار سی ایس ایس 2021 کوالیفائی کرکے پہلے ہندو اے ایس پی بن گئے ہیں۔
Let’s celebrate some positive news!
Rajinder Menghwar from district Badin becomes the first Hindu ASP by qualifying CSS-2021.
Glad to see the trend of minority joining the Government services is increasing gradually. pic.twitter.com/7s4JzADEAm— Sagar Raikingrani (@SagarRaikingran) February 15, 2022
ساگر نے اقلیتی افراد کی طرف سے حکومت میں شامل ہونے کے رجحان پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیے
معروف اداکارہ کم کارڈیشین نے متواتر ناکامی کے بعد بالآخر وکالت کا امتحان پاس کرلیا
توہین عدالت کیس ، سابق چیف جج جی بی رانا شمیم کا اصل امتحان آج
خیال رہے کہ گزشتہ روز سول سپیریئر سروسز کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق راجندر مینگھوار پولیس سروس کو بطور اے ایس پی جوائن کرنے والے پہلے افسر ہوں گے۔
ساگر ریکنگرانی خود بھی سی ایس ایس کوالیفائڈ افسر ہیں اور سندھ کے کسی ضلعے میں اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔