پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، شان شاہد کا حکومتی فیصلے کا دفاع

شان شاہد نے رؤف کلاسرہ کی تنقیدی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت کو یہ فیصلہ کرنا پڑا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہوا، اب فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 160 روپے ہوچکی ہے۔

صحافی رؤف کلاسرہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں وزیراعظم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پیٹرول کی قیمت بڑھا کر غربت میں کمی کی جا سکتی ہے۔

رؤف کلاسرہ کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے اداکار شان شاہد نے حکومت کے فیصلے کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ کا حکم، مسابقتی کمیشن کی تیل اور گھی سیکٹر پر دوبارہ انکوائری شروع

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے، پاکستان میں قیمتیں مستحکم

شان شاہد نے کہا کہ سر عالمی بحران کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، امریکہ، روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل برآمد کرنے والی اقوام میں روس بھی شامل ہے۔

حکومت کے گزشتہ روز کے فیصلے پر ملک بھر میں تنقید ہو رہی ہے۔ عوام کا غم و غصہ شدید ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں پیسے بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

متعلقہ تحاریر