ذوالفقار جونیئر کی دریائے سندھ پر بنی دستکاری کی نمائش

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے اکلوتے وارث اور پوتے ذوالفقار جونیئر  کی دریائے سندھ پر تیار کردہ دستکاری کی نمائش بیڑا پار کا کراچی میں افتتاح ہوگیا۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ  میں نمائش کا دعوت نامہ   شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شرکت کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل کپاڈیہ کی دبئی میں گلوکار اسٹیو مارٹن  سے خوشگوار ملاقات

حدیقہ کیانی نے والدہ کا 25سال قبل لکھا ہوا گیت جاری کردیا

 

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے لکھا کہ  براہ کرم ست رنگ گیلری میں میری نمائش  بیڑا پار میں شرکت کریں ۔ اس دستکاری میں  سکھر میں دریائے سندھ  کو دکھایا گیا ہے،انشا اللہ جلد ہی میری ویب سائٹ پر تصاویر اپ لوڈ کر دی جائیں گی۔

ذوالفقار بھٹو جونیئر نے اپنے فن پاروں میں  کڑائی کی مدد سے  دریائے سندھ کی گزرگاہ  اور راستے میں آنے والے شہروں کی نشاندہی کی ہے۔صارفین کی جانب سے سندھ کی ثقافت کی منفرد منظر کشی پر انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر