اینکر شفا یوسفزئی نے ایف آئی اے کی دوعملی پر سوال اٹھادیا
ایف آئی اے صرف اپنی خواہش پر ہی کارروائی کرتی ہے، اس ملک میں شہریوں کے پاس انصاف کے حصول کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، شفا یوسفزئی کا اسد طور کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر شکوہ

ہم نیوز کے مارننگ شو کی اینکر شفا یوسفزئی نے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر صحافی محسن جمیل بیگ کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی پروفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) پرمرضی کی کارروائی کا الزام لگایا ہے۔
شفا یوسفزئی نے ایف آئی اے سے اپنی درخواست پر صحافی اسدطور کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا شکوہ کرڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
محسن بیگ صحافی ہیں یا نہیں ، صحافی خود الجھ پڑے
سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دے دیا
شفایوسفزئی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایف آئی اے صرف اپنی خواہش پر ہی کارروائی کرتی ہے ،اس ملک میں شہریوں کے پاس انصاف کے حصول کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
FIA only acts when it desires…
Citizens in this country have absolutely no place to go to get justice.More than 10 months that I have been fighting the case and those objectionable videos are still there on his YT channel.
قانون کی حالت ملاحظہ کریں۔ pic.twitter.com/AZk0M9q4WA
— Shiffa Z. Yousafzai (@Shiffa_ZY) February 17, 2022
انہوں نے صحافی اسد طور کے حوالے سے ایف آئی اے کی بے عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ میں 10ماہ سے زائد عرصے سے کیس لڑ رہی ہوں لیکن یہ قابل اعتراض ویڈیوز اب بھی ان کے یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔
اینکر شفا یوسفزئی نے ڈاکٹر معید پیرزادہ کے پروگرام کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں اسد علی طور کے خلاف شفا یوسفزئی کے مقدمے سمیت کئی معاملات میں ایف آئی اے کی عدم فعالیت پر تنقید کی گئی ہے۔
پروگرام میں معید پیرزادہ نے پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی افادیت پر بھی سوال اٹھایا تھا۔ یاد رہے کہ شفا یوسفزئی نے ایف آئی اے میں کیس دائر کیا تھا کہ صحافی اسد علی طور نے ان کے خلاف قابل اعتراض الفاظ استعمال کرکے ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے۔









