جیمز فاکنر کا عدم ادائیگی پر پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان
آسٹریلوی بیٹسمین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آخر کے دو میچز نہیں کھیلوں گا، پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ نے مجھ سے مستقل جھوٹ بولے۔

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے آسٹریلوی بیٹسمین جیمز فاکنر نے پاکستان سپر لیگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ آئندہ دو میچز نہیں کھیلوں گا۔
1/2
I apologise to the Pakistan cricket fans.
But unfortunately I’ve had to withdraw from the last 2 matches and leave the @thePSLt20 due to the @TheRealPCB not honouring my contractual agreement/payments.
I’ve been here the whole duration and they have continued to lie to me.— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022
جیمز فاکنر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کے کرکٹ شائقین سے معذرت کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے آخری دو میچز سے دستبردار ہونا پڑے گا اور پی ایس ایل ٹی 20 چھوڑنا ہوگا۔
انہوں نے پی سی بی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کے مطابق میری ادائیگیاں نہیں کر رہا۔
جیمز فاکنر نے دعویٰ کیا کہ میں یہاں پورے سیزن تک رہا لیکن انہوں نے مجھ سے مستقل جھوٹ بولا۔
2/2
It hurts to leave as I wanted to help to get international cricket back in Pakistan as there is so much young talent and the fans are amazing.
But the treatment I have received has been a disgrace from the @TheRealPCB and @thePSLt20I’m sure you all understand my position.
— James Faulkner (@JamesFaulkner44) February 19, 2022
آسٹریلوی بیٹسمین نے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ مجھے پی ایس ایل چھوڑنا پڑ رہا ہے کیونکہ میں بھی پاکستان میں عالمی کرکٹ کو بحال کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا وہ باعث شرم ہے۔









