"میک اے وش فاؤنڈیشن” پاکستان میں 13 ہزار بچوں کی "وشش” کو پورا کرچکا، اشتیاق بیگ
"میک اے وش فاؤنڈیشن” پاکستان کے صدر تمغہ امتیاز اشتیاق بیگ صاحب کا کہنا ہے ہم "Terminally ill ” بچوں کی فیملیز کے ساتھ رشتہ ختم نہیں کرتے۔
نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق بیگ صاحب کا کہنا تھا کہ "میک اے وش فاؤنڈیشن” بین الاقوامی ادارہ ہے ۔ جس کی 60 سے زائد برانچز دنیا کے مختلف ممالک میں ہیں۔ پاکستان میں یہ ادارہ گذشتہ 13 سال سے کام کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ پیوٹری ٹری کا بنیادی مقصد امید، محبت اور امن کو فروغ دینا ہے، فاضل جمیلی
کام دل لگا کرکیا اور اپنا ٹارگٹ حاصل کیا، سینئر رپورٹر امین حفیظ
انہوں نے بتایا کہ "یہ ادارہ ایسے بچوں کو گرانٹ کرتا ہے جو "ٹرمینلی اِل” ہوتے ہیں یعنی انہیں ایسا مرض لاحق ہوتا ہے جس کا علاج ممکن نہیں ہوتا ہے۔ ہم ان کا علاج تو کرسکتے ہیں تاہم ان کی زندگی کم ہوتی ہے۔
تمغہ امتیاز اشتیاق بیگ کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ان بچوں کی خواہشوں کو پورا کرتا ہے ، جو بھی وہ کرتے ہیں، یہ ادارے پاکستان میں اپنے قیام سے لے کر اب 13 ہزار بچوں کی ویشش کو پورا کرچکا ہے۔
جن بچوں کی خواہشوں کو ادارے نے پورا کیا جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کے چہروں پر خوشی تھی کوئی حسرت نہیں تھی۔
اشتیاق بیگ صاحب نے نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کیا کہا دیکھتے ہیں اس انٹرویو میں









