محسن بیگ کے اخبار کے ایڈیٹر کی سینئر صحافی مطیع اللہ جان سے بدتمیزی
وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر مراد سعید پر لغواور بیہودہ الزمات لگانے کے الزام میں گرفتار ہونے والے میڈیا مالک محسن بیگ کے اخبار روزنامہ جناح کے ایڈیٹر شمشاد مانگٹ بھی بدتہذیب نکلے۔
شمشاد مانگٹ نے محسن بیگ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان سے بدتمیزی کی اور دھکے دیے۔
یہ بھی پڑھیے
محسن بیگ صحافی ہیں یا نہیں ، صحافی خود الجھ پڑے
سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیرقانونی قرار دے دیا
جیوز نیوز سےوابستہ سینئر رپورٹر اویس یوسفزئی نے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ سینئر صحافیوں نے شمشاد مانگٹ کے غیر پیشہ ورانہ رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
صحافی شمشاد مانگٹ کی تحقیقاتی صحافی احمد نورانی پر تشدد کی مذمت کے بجائے نامناسب گفتگو حیران کن جبکہ دوران انٹرویو سینئر صحافی مطیع اللہ جان سے بدسلوکی قابل مذمت ہے۔ بالخصوص جب وہ خود اپنے چیف ایڈیٹر محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے فیز میں ہیں
pic.twitter.com/UKfQ1UWrVk— Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) February 18, 2022
اویس یوسفزئی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ صحافی شمشاد مانگٹ کی تحقیقاتی صحافی احمد نورانی پر تشدد کی مذمت کے بجائے نامناسب گفتگو حیران کن جبکہ دوران انٹرویو سینئر صحافی مطیع اللہ جان سے بدسلوکی قابل مذمت ہے۔
مطیع اللہ جان نے احمد نورانی سے متعلق شمشاد مانگٹ کی بدزبانی براہ راست نشر کرنے پر معذرت کا اظہار کیا۔
محسن بیگ کیس سے سبق سیکھنا چاہئیے کہ تشدد کا شکار صحافیوں/شھریوں کا ساتھ دینا چاہئیے نہ کہ انکے حملہ آوروں کاآلہ کار بن کرمتاثرہ صحافیوں کی کردار کشی کرنی چاہئیے، #MJtv محسن بیگ کے اخبار کی ایڈیٹر شمشاد مانگھٹ کی صحافی احمد نورانی سے متعلق #LIVE بدزبانی پر معذرت خواہ ہے۔ https://t.co/AWmTH5bpNN
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) February 18, 2022
سینئر صحافی ثاقب بشیر نے لکھا کہ سینئر صحافیوں کے خلاف تھڑے کی زبان ، نامناسب انداز اور لغو الفاظ استعمال کئے گئے پھر کہتے ہیں جی آزادی صحافت خطرے میں پڑ گئی۔
سینئر صحافیوں کے خلاف تھڑے کی زبان ، نامناسب انداز اور لغو الفاظ استعمال کئے گئے پھر کہتے ہیں جی آزادی صحافت خطرے میں پڑ گئی https://t.co/Dteiaz48qr
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) February 18, 2022
سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے شمشاد مانگٹ کی بدزبانی کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پر مطیع اللہ جان کے کردار کی تعریف کی۔
This shows the strength of character of @Matiullahjan919 that he fights for the rights of those who attack him.pic.twitter.com/phGMtiZcDw
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) February 18, 2022