فرحان اختر نے  شیبا نی ڈانڈیکر سے  شادی کرلی

شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کھنڈالہ میں جاوید اختر کے فارم ہاؤس پر انجام پانےوالی غیر روایتی طرز پر ہونے والی شادی میں مخصوص  مہمانوں کو مدعو کیا گیا شادی کی تقریب انتہائی سادہ انداز میں  منعقد ہوئی جبکہ ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے  دونو ں نے نکاح اور مراٹھی طرز کی شادی سے گریز کرتے ہوئے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے  مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف  شاعراور موسیقارجاوید اختر کے صاحبزادی فرحان اختر نے شیبانی ڈانڈیکرسے انتہائی سادہ اندازمیں  شادی کرلی ، شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں۔ فرحان اور شیبانی نے الگ الگ قسمیں لکھیں جو انہوں نے آج تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈائریکٹر ایکٹر فرحان اختر کا زبردست الفاظ میں لتا جی کو خراج تحسین

فرحان اختر اور شیبانی داندیکر 21 فروری کو کورٹ میرج کریں گے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HT City (@htcity)

فرحان اختر نے اپنی زندگی کے اس اہم دن کالے تھیر پیس سوٹ کا انتخاب کیا جبکہ دلہن شیبانی نے لال عروسی جوڑا زیب تن کیا۔دونوں کی شادی غیر روایتی طریقے سے انجام پائی جوڑے نے مذہبی  عقائد اور پس منظر کو اپنی شادی سے دور رکھتے ہوئے نکاح  کرنے سے سے گریز کیا اور اس کے جگہ  ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں اور مہمانوں کے سامنے باآوز بلند دھرائیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nari (@nari.kesari1)

شادی کی تقریب  انہتائی سادہ رکھی گئی جس میں اہلخانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی ،  شادی  کی یقریب میں رہتیک روشن، راکیش روشن ، امرتا اروڑا، ریا چکرورتی سمیت بعض بالی وڈ کے بعض ستارے بھی شامل تھے۔

واضح رہے کہ فرحان اختر نے  سنہ 2000 میں بھارت کی  معروف  ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ  بعد ازدواجی تعلق کو  2017 میں ختم کردیا تھا۔ فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔

متعلقہ تحاریر