اپوزیشن منصوبے بناتی رہ گئی وزیراعظم میدان میں آگئے
شہباز شریف کو عدالتوں میں منی لانڈرنگ ریفرنس کا سامنا ہے لیکن وہ بے گناہ ہونے کادعویٰ کرتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کرتے ہیں
وزیر اعظم عمران خان نے منڈی بہاؤالدین سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعتراف کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو علاج کے نام پر بیرون ملک جانے کی اجازت دینا غلطی تھی تاہم انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب تک وہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کرتے کسی کو آزاد نہیں چھوڑیں گے۔ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو عدالتوں میں منی لانڈرنگ ریفرنس کا سامنا ہے لیکن وہ بے گناہ ہونے کادعویٰ کرتے ہوئے تاخیری حربے استعمال کرتے رہے۔جبکہ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے ان کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں انہیں صادق اور آمین قرار دیا تھا۔
وزیراعظم نے شریف خاندان کے حوالے سے کہا کہ شریف خاندان کو مشرف کے دور میں جس طرح کا این آر او ملا تھا اب اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے وہ ایک اور این آر او حاصل کرنے کے ان کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سیشن جج کے خلاف شکایت: قانونی ٹیم کا وزیراعظم کو بروقت مشورہ
بڑھتی مہنگائی کا ادراک ہے، رات بھر سوچتا رہتا ہوں، وزیراعظم عمران خان
عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام فضل (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اسمبلی اب ڈیزل کے بجائے شمسی توانائی سے چل رہی ہے اور مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس سے خوفزدہ تھیں اور اب ججز کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہیں
وزیراعظم نے ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے بعد سپلائی لائنز متاثر ہونے کی وجہ سے یہ عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تاہم حکومت نے عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے تیل پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کی جس کے باعث حکومت کو ماہانہ 70 ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا۔
تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم کی نگرانی میں پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم بھی تیز کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 29 مئی کو 17 اضلاع میں ہوگا۔ نیوز 360 کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے پارٹی پارلیمنٹرینز کے مشورے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کی سیاسی مہم کی قیادت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔