راحت فتح علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، کنسرٹ ملتوی
دبئی میں کورونا مثبت آنے کے بعد گلوکار نے خود کو دس روز کیلیے قرنطینہ کرلیا، کنسرٹ 12 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔
گلوکار راحت فتح علی خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان کا منعقدہ کنسرٹ 12 مارچ 2022 کو ہوگا۔
We sadly announce the rescheduling of the Mystical Sufi Night as Rahat Fateh Ali Khan has tested Covid+. The event has now been rescheduled for Saturday, 12th March 2022
We greatly regret the inconvenience caused! pic.twitter.com/OLRFnP0nrn— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) February 19, 2022
ٹویٹ میں کہا گیا کہ راحت فتح علی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور آج کا پروگرام طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں ہوسکے گا۔
یہ بھی پڑھیے
شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، پی ایس ایل میں شرکت مشکوک ہوگئی
پاؤں میں چوٹ کے بعد رافیل نڈال کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
پروگرام کی نئی تاریخ 12 مارچ 2022 بروز ہفتہ ہے۔ کورونا مثبت آنے کے بعد معروف گلوکار نے خود کو 10 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ دو برس قبل جب دنیا بھر میں کورونا کی وبا عروج پر تھی تو راحت فتح علی خان نے ‘اے خدا ہمیں بخش دے’ ریلیز کیا تھا۔