اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو ہرا دیا

یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا، 170 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل حاصل کیا، فہیم اشرف مین آف دی میچ قرار۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نہایت دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، یونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف اننگز کے اختتام سے صرف تین بال قبل حاصل کیا۔

ایلکس ہیلز نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، اعظم خان 28 اور شاداب خان 22 رنز بنا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

نیک نیتی سے محنت کریں کامیابی آپ کا مقدر ہوگی، مس پاکستان

اداکارہ حدیقہ کیانی ڈرامہ سیریل "دوبارہ” کی کامیابی پر نہال

پشاور زلمی کے سلمان ارشاد نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ خالد عثمان اور بینی ہاویل ایک ایک وکٹ لے سکے۔

قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلی اننگز کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

شعیب ملک اور کامران اکمل نے بالترتیب 43 اور 39 گیندوں پر ففٹیز کیں۔

یونائیٹڈ کی ٹیم سے حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں لیکن میچ آف دی میچ کا ایوارڈ فہیم اشرف کو ملا جنہوں نے ایک وکٹ لینے کے ساتھ ساتھ 19 ناقابل شکست رہتے ہوئے 19 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ تحاریر