نیشنل بینک پر جرمانہ : اسحاق ڈار کو حکومت پر تنقید مہنگی پڑگئی

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار کو نیشنل بینک پرامریکا میں جرمانے  کے حوالے سے حکومت پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔

وزیراعظم کے ترجمان ومعاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ شہبازگل نے اسحاق ڈار کو آئینہ دکھادیا۔

یہ بھی پڑھیے۔

سینیٹ کے 45روزہ اجلاس میں صرف48گھنٹے کام ہوسکا،پلڈاٹ

بچہ جمورا گھوم جا، جہانگیر ترین ایک ہفتے کی لندن یاترا پر روانہ

اسحاق ڈار نے نیشنل بینک  کو امریکا میں کیے گئے جرمانے کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ  عمران نیاز ی کی حکومت میں ایک کے بعد ایک غلطی،اللہ پاکستان کو اس شیطانی نظام سے محفوظ رکھے۔

ڈاکٹر شہبازگل نے اسحاق ڈار کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ  دنیا نے بہت بڑے بڑے نوسرباز اور فراڈیے دیکھے ہوں گے مگرشریف خاندان اور ان کے راتب خوروں کا جو مقام ہے وہ شاید ہی کسی کا ہو ۔حدیبیہ ملز کیس کے سہولت کاراوراسحاق ڈار کے دوست سعید احمد جنہیں اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے بدلے صدر نیشنل بنک لگایااوراسحاق ڈا رخود وزیرخزانہ تھے اس وقت کا کیس ہے۔

یاد رہے کہ امریکی حکام نے نیشنل بینک آف پاکستان اور اس کی نیویارک برانچ پر انسداد منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 55 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

فیڈرل ریزرو بورڈ نے 20.4 ملین ڈالر جبکہ نیویارک اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف فنانشل سروسز نے بار بار خلاف ورزیوں کے سبب 35 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ادارے نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ این بی پی اور اس کی نیویارک برانچ نے 35 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ تحاریر