لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

بیدیاں روڈ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر ایک خاتوں کے ساتھ  مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، 3 افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بیدیاں روڈ پولیس کے مطابق خاتون رکشہ میں سفر کررہی تھی ، رکشہ خراب ہونے پر خاتون سڑک کنارے کھڑی ، رکشہ ٹھیک ہونے کا انتظار کر رہی تھی۔ اس دوران 3 کار سوار ملزماں آئے اور زبردستی خاتون کو ساتھ لے گئے اور اسے اجتماعی جنسی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بعدازاں ملزمان خاتون کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ ریپ کےالزام میں پھر گرفتار،حریم شاہ کاشدیدردعمل

صحافی اطہر متین کا مبینہ قاتل خضدار سے گرفتار

خاتون کی درخواست پر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خاتون سعیدہ ناز کی مدعیت میں اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ خاتون نے ایف آئی آر میں تین افراد کو نامزد بھی کیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کو سامنے آنے پر پہنچان سکتی ہیں۔ ملزمان مجھے سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ میں بیدیاں میں کمیٹی کے پیسے لینے گئی تھی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ تحاریر