وقت کے ساتھ ساتھ روایتی میڈیا کا دور ختم ہورہا ہے، عامر جہانگیر

پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم "ری انسٹرا” کے سی ای او اور پاکستان کے معروف صحافی عامر جہانگیر کا کہنا ہے روایتی میڈیا کا دور آہستہ آہستہ ختم ہوتا جارہا ہے ، معلومات کے ذرائع وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہورہے ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر جہانگیر کا کہنا تھا پہلے سارا خاندان ایک ٹیلی ویژن پر ڈرامے ، خبریں اور فلمیں دیکھا کرتا تھا اب اسکرینز ذاتی ہو گئی ہیں۔ اب لوگوں کے پاس چوائس آگئی ہے کہ وہ کیا دیکھنا چاہتے ہیں اور کس وقت پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

نیشنل بینک پر جرمانہ : اسحاق ڈار کو حکومت پر تنقید مہنگی پڑگئی

سینیٹ کے 45روزہ اجلاس میں صرف48گھنٹے کام ہوسکا،پلڈاٹ

"ری انسٹرا” کے سی ای او کا کہنا تھا نئی نسل چاہتی ہے کہ اس کے پاس اپنی چوائس ہو۔ ٹیلی ویژن فینومینا اب 40 سال کی  عمر سے بڑی عمر کے لوگوں کا رہ گیا ہے۔

صحافی عامر جہانگیر کا کہنا تھا جب ہم معلومات کے لیے موبائل فونز یا ٹیبلٹ استعمال کرتے ہیں تو اس کی الگ حدود ہیں۔ معلومات کی کھپت تبدیل ہورہی ہے لانگ ڈیوریشن سے شارٹ ڈیوریشن کی جانب ۔ اس لیے ہم "ری انسٹرا” پر بھی شارٹ ڈیوریشن کے کانٹنٹ کو پریفر کرتے ہیں۔

نیوز 360 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سی ای او ری انسٹرا عامر جہانگیر نے مزید کیا مزے دار باتیں دیکھتے ہیں ان کے اس انٹرویو میں

متعلقہ تحاریر