آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ اور شاندار چائے کے تین سال مکمل

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 3 سال مکمل ہو گئے ہیں آج ہی کے دن  پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔

پاکستان ایئر فورس آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی کامیابی کی تیسری سالگرہ منارہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے آج کے دن پاک فوج نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی پیشہ وارانہ جنگی مہارت کا ثبوت دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہم اپنے ملک اور قوم سلامتی کےلیے پرعزم ہیں۔

Abhinandan with a cup of tea

27 فروری 2019 کو آج کے دن بھارت کے ساتھ فضائی جھڑپ کے دوران ، پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے تھے۔ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے مگ 21 اور ایس یو 30 کو پاکستانی شاہینوں نے لمحوں کی جنبش پر زمین بوس کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹرز نے تعلیمی اداروں میں طلباء کے ڈرگ ٹیسٹ کی سفارش کردی

کیلاش کمار پاک فوج کے پہلے ہندو لیفٹیننٹ کرنل بن گئے

مگ 21 کے پائلٹ ، بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو پاکستانی حکام نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب لڑاکا طیارہ پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ پاکستان نے نیک شگون کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ایک روز بھارتی حکام کے حوالے کردیا تھا۔

Pakistan Air Force Operation Swift Retart

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” آج آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی تیسری برسی ہے۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان نے بھارت کی ناکام جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی آبدوز کا بھی سراغ لگایا تھا، جو بڑی کامیابی تھی۔”

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید لکھا ہے کہ "پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا پیشہ ورانہ اور موثر انداز میں جواب دیا، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، قوم کا عزم اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ مشکل وقت میں کامیابی، جارحیت کے جواب میں نہ صرف ہتھیار اور تعداد میں کامیابی ملتی ہے بلکہ قوم کے عزم اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں سے بھی کامیابی ہوتی ہے، پاکستان زندہ باد۔”

آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی تیسری برسی پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل پر یقین رکھتا ہوں۔ اس کو کبھی بھی ہماری کمزوری کی علامت نہیں سمجھنا چاہیے۔ جیسا کہ ہم نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو دکھایا، جب اس نے ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ، قوم کی حمایت یافتہ ہماری مسلح افواج ہر سطح پر جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے اور ہم ہی غالب آئیں گی۔”

وزیراعظم عمران خان نے مزید لکھا ہے کہ ” ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کی سلامتی کے لیے پرعزم اور ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔”

متعلقہ تحاریر