بے بنیاد الزام تراشی، مراد سعید نے ریحام خان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

وفاقی وزیر برائے مواصلات نے ہتک عزت کے تحت وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کو ان کے خلاف بے بنیاد الزامات  لگانے اور ان کے خلاف گندا پروپیگنڈہ کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس میں ریحام خان سے کہا گیا ہے کہ آپ 14 دنوں کے اندر اپنی تحریری وضاحت جمع کرائیں اور معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیے

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے معلم نے طالب علم کا تحقیقی مقالہ چرا لیا

وزیراعظم عمران خان کا روس اور یوکرین کی صورتحال پر اظہار افسوس

قانونی نوٹس کے مطابق مقررہ مدت کے دوران جواب نہ دینے کی صورت میں آپ (ریحام خان) کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی/

مراد سعید کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کے مطابق دوسری صورت میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ریحام خان کو سخت سزا دی جائے، اس کے علاوہ ہتک عزت کے تحت ریحام خان کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

قانونی نوٹس کے ساتھ مختلف ٹی وی پروگرامز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے لنک بھی شیئر کیے گئے ہیں۔ ان لنکس کے جواب میں ریحام خان سے اپنا موقف بیان کرنے کو کہا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ٹاک شوز میں شرکاء نے نہ صرف ان کی تحریروں کا حوالہ دیا بلکہ انہوں نے اسے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ری ٹویٹ بھی کیا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان تحریک انصاف کے اسٹوڈنٹ ونگ سے کیا تھا انہیں اسٹوڈنٹ کا بانی صدر بھی کہا جاتا ہے۔

مراد سعید نے پورے ملک میں انصاف یوتھ ونگ کو منظم کیا تھا۔ انہوں نے ججز کی بحالی کی تحریک اور ڈرون حملوں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا اور دیگر عوامی مسائل کو اجاگر کیا تھا۔

2013 کے عام انتخابات میں انہیں اپنی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملا تھا اور وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ حاصل کر کے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اسی طرح 2018 کے انتخابات میں انہوں نے ایک بار پھر عوامی اعتماد حاصل کیا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران اپنی پارٹی کی مؤثر نمائندگی کی اور ان علاقوں کے لوگوں تک پارٹی کا پیغام بہترین انداز میں پہنچایا تھا۔

متعلقہ تحاریر