خیر پور پولیس نے میڈیا کو بلاول بھٹو کے جلسے کی کوریج سے روک دیا

پولیس نے ڈی ایس پی کے حکام پر خاردار تاریں لگا کر ڈی این سی جی کو مین روڈ پر روک دیا ہے جبکہ پولیس کے رویے کے خلاف صحافی احتجاج کررہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا قافلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خیرپور پہنچ گیا ہے تاہم خیر پور پولیس نے تمام میڈیا رپورٹرز اور کارکنان کو بلاول بھٹو زرداری کے جلسے کی کوریج سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے بلاول بھٹو زرداری کے لانگ مارچ کے ساتھ چلنے والی ڈی این سی جی کو اور میڈیا رپورٹرز کو خیرپور پولیس نے کوریج دے روک دیا ہے۔ پولیس نے ڈی این سی جی کے راستوں میں خاردار تاریں لگا دی ہے جبکہ رپورٹرز کو بھی جلسے کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ظالم حکمرانوں کو گھر بھیج کر دم لیں گے،سابق سینیٹر اسلام الدین شیخ

مریم نواز نے زرداری کو گالیاں دے ڈالیں، ایک اور آڈیو لیک

خیبر پور پولیس اور انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف تمام میڈیا ورکرز احتجاج کررہے ہیں۔

خیرپور پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے انہیں ہدایت ملی ہے جس کی وجہ سے ڈی این سی جی کو روک لیا گیا ہے۔ مین روڈ کو بلاک کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی عبداللہ لاکھڑ صاحب کی جانب سے ہدایات موصول ہونے کے بعد میڈیا ورکرز کو روکا گیا ہے۔

میڈیا کی گاڑیوں کو سڑک کی ایک سائیڈ کھڑا کردیا ہے ، سینئر صحافی میں پولیس کے اس رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر