کنول شوزب اور رضوان رضی کی لڑائی پر سوشل میڈیا صارف کا بیہودہ تبصرہ
ایم این اے کنول شوزب کا نام صحافی رضوان رضی کے ساتھ جوڑنے پر شہباز گل برہم، معاملے کو عدالتوں کیلیے لمحہ فکریہ قرار دیدیا

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اور صحافی رضوان رضی کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری گرما گرمی پر سوشل میڈیا صارف نے بیہودہ تبصرہ کردیا۔ معاون خصوصی شہباز گل ٹوئٹ پر برہم ہوگئے اور معاملے کو عدالتوں کیلیے لمحہ فکریہ قرار دیدیا۔
سینئر صحافی رضوان رضی نے بھی صارف کی مذمت کرنے کے بجائے بات کو مذاق میں اڑادیا۔
یہ بھی پڑھیے
سینیٹر دنیش کمار کی بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے آہ و زاریاں
میڈیا ہاؤسز کی بے جا تنقید کی شکار تحریک انصاف ہی نہیں پیپلز پارٹی بھی ہے
کیکاؤس میر نامی صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کنول شوزب اور رضی دادا کی لڑائی جس انداز میں چل رہی ہے، ایسی لڑائیوں میں اینڈ میں محبت ہو جاتی ہے، اور پھر شادی، اور پھر کم از کم سات آٹھ بچے۔
کنول شوزب اور رضی دادا کی لڑائی جس انداز میں چل رہی ہے،
ایسی لڑائیوں میں اینڈ میں محبت ہو جاتی ہے، اور پھر شادی، اور پھر کم از کم سات آٹھ بچے۔۔۔!!!#Happyending@realrazidada @KanwalMna @simranshafqat— کیکاؤس۔۔ (@kaikausMir) March 2, 2022
رضوان رضی نے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تمہارا کچھ نہ رہے میر صاحب، میرے لئے گھر کا دروازہ بند کرا کے چھوڑنا ہے۔
کنول شوزب اور رضی دادا کی لڑائی جس انداز میں چل رہی ہے،
ایسی لڑائیوں میں اینڈ میں محبت ہو جاتی ہے، اور پھر شادی، اور پھر کم از کم سات آٹھ بچے۔۔۔!!!#Happyending@realrazidada @KanwalMna @simranshafqat— کیکاؤس۔۔ (@kaikausMir) March 2, 2022
کیکاؤس میر کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم معاون خصوصی شہبازگل نے لکھا کہ یہ ہے لیول بے غیرتی کا۔آپ لوگ اس سے زیادہ کیاگر سکتے ہیں۔
یہ ہے لیول بے غیرتی کا۔اس سے زیادہ آپ کیاگر سکتے ہیں آپ لوگ۔عدالتوں کو سوچنا پڑے گا کہ اس بے غیرتی پر بھی کاروائی نہیں ہو گی تو اور کیا لیول ہوگا۔ایک شادی شدہ خاتون جو کسی کی بیٹی ماں اور بہن ہے اس کی کسی سے شادی اور آٹھ بچے پیدا کروائے جا رہے ہیں۔اور پھر پیکا لا پر بھی اعتراض ہے https://t.co/Bk4Zgk1siB
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 2, 2022
شہباز گل نے مزید لکھا کہ عدالتوں کو سوچنا پڑے گا کہ اس بے غیرتی پر بھی کاروائی نہیں ہو گی تو اور کیا لیول ہوگا۔ایک شادی شدہ خاتون جو کسی کی بیٹی ،ماں اور بہن ہے، اس کی کسی سے شادی اور آٹھ بچے پیدا کروائے جا رہے ہیں اور پھر پیکا لا پر بھی اعتراض ہے۔









