عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن ہوسٹ کرنے کی تردید کردی
پی ٹی آئی ایم این اے نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ شاہ گھریلو خاتون ہیں، وہ سیٹ پر ساتھ ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔

پی ٹی آئی ایم این اے، مذہبی اسکالر، انٹرٹینر اور اینکرپرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹویٹ کرتے ہوئے تردید کی ہے کہ ان کی نئی اہلیہ دانیہ شاہ رمضان ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔
That is completely false news, she is a housewife and will not do any transmission. Yes she is with me on the set but not on screen. However I have not decided yet to do Transmission because I am doing an International animated film and dubbing dates in April. pic.twitter.com/Joy66tJUw0
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 5, 2022
عامر لیاقت نے کہا کہ یہ مکمل طور پر جھوٹی خبر ہے، وہ ایک گھریلو عورت ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ضرور ہوتی ہے لیکن اسکرین پر نہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فیس بک کی محبت، انڈین لڑکی نے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
شاہد کپور کی بہن کی شادی میں نصیر الدین شاہ آئن اسٹائن بن گئے
عامر بھائی نے مزید کہا کہ خود میں نے بھی ٹرانسمیشن کرنے کے حوالے سے نہیں سوچا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینیمیٹڈ فلم کر رہا ہوں اور اپریل میں ڈبنگ کی تاریخیں طے ہو چکی ہیں۔
قبل ازیں ‘لیمن سیلیبرٹی’ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ڈاکٹر صاحب اور ان کی نوعمر اہلیہ کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر کیپشن دیا گیا کہ عامر لیاقت اس سال رمضان ٹرانسمیشن اپنی اہلیہ دانیہ شاہ کے ہمراہ کریں گے۔
عامر لیاقت حسین نے فی الحال تو ایسے کسی بھی پروگرام کی سختی سے تردید کر دی ہے لیکن وہ عامر لیاقت ہیں، راتوں رات ان کے ذہن میں شاید یہ سما جائے کہ آئیڈیا اتنا برا بھی نہیں اور پتا چلے رمضان ٹرانسمیشن میں وہ اپنی اہلیہ کو لے کر بیٹھے ہوں۔









